رافیل’ تاریخ کا سب سے بڑا گھوٹالہ مالیگاؤں میں کانگریس کا زبردست احتجاج

مالیگاؤں(عامر ایوبی) کانگریس قیادت میں اچھے دن آنے والے ہیں تین ریاستوں کی عوام نے مودی سرکار کو مسترد کردیا ہے اب ملک بھر سے کانگریس کی فتح ہوگی اور مودی سرکار اپنی جگہ لے گی اسطرح کا اظہار آج مالیگاؤں میں کانگریس پارٹی کے احتجاجی مظاہرہ میں ایڈیشنل کلکٹر آفس پر مالیگاؤں کے رکن اسمبلی آصف شیخ نے کیا اور کہا کہ مودی سرکار دھنا سیٹھوں کی پارٹی ہے ریلائنس کے امبانی اور اڈانی گروپ کو بجلی ٹھیکہ، رافیل ٹھیکہ دیکر عوام کو لوٹ رہی ہے آصف شیخ نے کہا کہ 44 ہزار کروڑ روپے کا مہا گھوٹالہ مودی سرکار نے کیا اور سپریم کورٹ میں جھوٹا افیڈیوٹ دیا جس پر کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے ملک بھر میں معاملہ کو اجاگر کیا جس سے مودی سرکار کی بدعنوانی سامنے آئی

یہاں انہوں نے کہا کہ مودی سرکار دلتوں، مسلمانوں اور اقلیتوں پر ظلم کررہی ہے اس لیے ایسی سرکار کو اب کنارے لگانا ضروری ہوگیا ہے یہاں مظاہرہ کے صدر شیخ رشید نے کہا کہ بھارت کی تاریخ کا سب سے بڑا گھوٹالہ مودی سرکار نے کیا ہے ملک کی دفاعی طاقت کے استحکام کے نام پر کروڑوں روپے کی لوٹ کھوسٹ سرکار نے کی ہے اس سے قبل حافظ انیس اظہر، صابر گوہر ، غازی امان اللہ خان، زینو پٹھان نے مودی سرکار کے خلاف سخت سست بیان کیا وہیں مظاہرین نے مودی سرکار کی مذمت کرتے ہوئے نعرے بازی کی کہ ملک کا چوکیدار چور ہے ملک بھر میں شور ہے چوکیدار چور ہے سی بی آئی کی دھاندلی نہیں چلے گی سرکار کی دادا گیری نہیں چلے گی مودی سرکار مردہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے .

اس مظاہرے کے اختتام پر میئر شیخ رشید و رکن اسمبلی آصف شیخ نے ایڈیشنل کلکٹر کو میمورنڈم بھی دیا اور مطالبہ کیا کہ رافیل معاملہ کی شفاف جانچ کی جائے اور سرکار کو برطرف کیا جائے یہاں مالیگاؤں کانگریس کے ورکز بڑی تعداد میں شامل تھے.

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading