راجیہ سبھا میں تیلگودیشم پارٹی منقسم ،دوتہائی ارکان بی جےپی میں شامل

نئی دہلی ،20جون (یواین آئی)ملک میں پیش آنے والے ایک اہم سیاسی واقعہ میں راجیہ سبھا میں تیلگودیشم پارٹی (ٹی ڈی پی )کے چھ میں سے چار ارکان جمعرات کو بھارتیہ جنتاپارٹی میں شامل ہوگئے۔وائی ایس چودھری ،سی ایم رمیش ،جی موہن راؤاور ٹی جی وینکٹیش ایسے وقت بی جےپی میں شامل ہوئے ہیں جب ٹی ڈی پی صدر چندربابو نائیڈو ان دنوں غیر ملکی دورے پر ہیں ۔ان چاروں ممبران پارلیمنٹ نے میٹنگ کرکے پہلے یہ قرارداد منظور کی کہ ٹی ڈی پی پارلیمانی پارٹی کا بی جےپی میں انضمام کیاجاتاہے ۔یہ قرارداد بی جے پی صدر امت شاہ کو بھیجی گئی جسے مسٹر شاہ نے منظوری دیدی اور اس قرارداد کے بی جےپی کی طرف سے منظوری ملنے کے ساتھ راجیہ سبھا کے چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو کو سونپ دیا۔ان ارکان نے کہاکہ چیئرمین اس انضمام کو منظوری دیں اورایوان میں انھیں بی جے پی کا ارکان پارلیمنٹ مانا جائے ۔
بعدازاں بی جے پی کے ایگزیکٹیوصدر جگت پرکاش نڈا نے پارٹی ہیڈکوارٹر میں تین ارکان مسٹر چودھری ،مسڑ رمیش اور مسٹر وینکٹیش کا بی جے پی میں استقبال کیا۔مسٹر جی موہن راؤ کے پیر میں چوٹ لگنے کی وجہ سے وہ بی جےپی ہیڈکوارٹر نہیں پہنچ سکے ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading