راجہ سنگھ کی بہن اسلام قبول کرلینے غلط خبر، راجہ سنگھ نے کی وضاحت

راجہ سنگھ کی بہن اسلام قبول کرلینے غلط خبر، راجہ سنگھ نے کی وضاحت

حیدرآباد: بھارتیہ جنتا پارٹی کے گوشہ محل حلقہ رکن اسمبلی راجہ سنگھ آج سوشل میڈیا پر وضاحت کی کہ ان کی کوئی بہن نے اسلام قبول نہیں کیاہے۔ واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر ان دنوں ایک لڑکی کی تصویر گشت کررہی ہے۔ جس کے متعلق کہا جارہا ہے کہ یہ رکن اسمبلی راجہ سنگھ کی بہن ہے جو ہندو مذہب کو ترک کرتے ہوئے اسلام قبول کرلی ہے۔ اس کی وضاحت کرتے ہوئے راجہ سنگھ نے کہا کہ یہ ایک بالکلیہ طور پر غلط خبر ہے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ شر پسند اس خبر کے ذریعہ تلنگانہ کا ماحول خراب کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا کوئی فیملی ممبر دوسرے مذہب میں نہیں جاسکتا۔ راجہ سنگھ نے پر زور انداز میں کہا کہ ہم مستقبل میں گھر واپسی کا پروگرام کا آغاز کریں گے۔

Read More

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading