راجستھان ودھان سبھا میں جبری مذہب تبدیل کرنے پر 3 سال کی سزا کا بل پیش

جے پور:راجستھان ودھان سبھا میں "راجستھان غیر قانونی مذہب تبدیلی ممانعت بل، 2025” پیر کو پیش کیا گیا ہے۔ وزیر گجندر سنگھ کھینسر نے اس بل کو پیش کیا ہے۔ اب اس بل پر ودھان سبھا میں بحث ہوگی۔

اگر یہ بل پاس ہو جاتا ہے تو 16 سال بعد نیا مذہب تبدیلی کا قانون بنے گا۔ دراصل، سال 2008 میں وسندھرا راجے حکومت کے دور میں بھی اس بل کو لایا گیا تھا، لیکن صدر کی منظوری نہ ملنے کی وجہ سے بل نافذ نہیں ہو سکا تھا۔

اس بل میں لَو جہاد اور مذہب تبدیلی پر سخت سزاؤں کا التزام کیا گیا ہے۔ اگر یہ قانون بن جاتا ہے تو جبری مذہب تبدیل کرنے پر 3 سال تک کی سزا ہو سکتی ہے۔ جھارکھنڈ، کرناٹک اور گجرات میں پہلے سے یہ قانون نافذ ہے۔ اس قانون کے تحت جبری مذہب تبدیل کرنا ایک غیر ضمانتی جرم مانا جائے گا۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading