دیگلور:مولانا ابوالکلام آزاد اردو ہائی اسکول جونیئر کالج میں قومی پرچم کشائی کا انعقاد

دیگلور:26جنوری(راشدحسین) مولانا ابوالکلام آزاد اردو ہائی سکول وجونیئر کالج دیگلور میں یوم جمہوریہ کے موقع پر آج 26 جنوری کو پرنسپل الحاج شیخ رفیق احمد کے ہاتھوں قومی پرچم کشائی کا انعقاد عمل میں آیا ۔مولانا آزاد ایجوکیشن سوسائٹی کے معتمد الحاج شیخ محمد صاحب کے علاوہ محمد تقی الدین رکن ادارہ اور سابقہ مدرس محمد ضمیرالدین پٹیل صاحب بھی موجود تھے۔
پرچم کشائی کے بعد تقاریر ہوئیں۔جس میں طلباءو طالبات نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا ۔الحاج شیخ محمد صاحب نے طلبہ وطالبات کی سراہناکیں اور کہا کہ مولانا آزاد اردو ہائی سکول کاقیام 1983ءمیں عمل میںآیاتھا۔اور آج سینکڑوں طلباءو طالبات ا س ادارہ سے فارغ ہوکرزندگی کے مختلف شعبہ جات میں اپنااہم رول اداکررہے ہیں۔ اوربیشتر مختلف سرکاری و خانگی اداروں میں ملازمت کر رہے ہیں۔ اس موقع پر طلبہءو طالبات نے انگریزی‘ اردو اور مراٹھی زبان میں تقاریر کیں۔اس تقریب میں شیخ رفیق احمدپرنسپل‘اور سپروائزر عبدالرحیم ‘مدرس محمد مجاہد اجمل ‘لیکچرار محمد تحسین سوداگر کے علاوہ معلم ومعلمات موجود تھیں۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading