نئی دہلی، 25اپریل (یو این آئی) دہلی حکومت مرکزی حکومت کے دکانوں کو کچھ شرائط کے ساتھ کھولنے کے فیصلے کو ابھی نافذ نہیں کرے گی۔وزیر صحت ستیندر جین نے سنیچر کو کہا کہ ابھی اس پر کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ شام تک غور و خوض کرنے کے بعد ہی کوئی آخری فیصلہ کیا جائے گا۔
دہلی کورونا وائرس متاثرین کے معاملہ میں ملک میں تیسرے نمبر پر ہے۔ یہاں 2514متاثرین ہیں اور 53لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ راجدھانی میں وائرس کے پیش نظر 92کنٹونمنٹ زون بنائے گئے جو سیل ہیں۔
ذرائع نے کہا کہ دہلی میں کورونا وائرس کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے مکمل لاک ڈاون میں کسی طرح ڈھیل دینا ممکن نہیں لگتا ہے۔
خیال رہے کہ مرکزی وزارت داخلہ نے کچھ شرائط کے ساتھ میونسپل کارپوریشن اور میونسپلٹی کے اندر اور باہر آنے والی دکانوں کو کھولنے کی اجازت دی ہے۔