اورنگ آباد: 25 اپریل.اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن حدود میں کورونا کے مریضوں کی تعداد بڑھتی ہی جارہی ہے. آج صبح سے کل 5 مریضوں میں کورونا وائرس کی جانچ مثبت آئی یے.
اطلاعات کے مطابق ان میں سے 3 نوجوان لڑکیاں بھی شامل ہیں جن کا تعلق ہلال کالونی سے ہے جن کی عمریں 18, 26 اور 31 ہیں۔اس کے علاوہ ایک 70 سالہ مرد جن کا تعلق آصفیہ کالونی سے ہے اور ایک دوسری 60 سالہ خاتون ساکن قلعہ عرق بھی آج کورونا پازیٹیو پائی گئی.
اورنگ آباد میں کورونا وائرس کے نئے مریضوں کے ملنے کا سلسلہ جاری ہی ہے، آج یہاں صبح 3 اور شام میں 2 نئے مصدقہ مریضوں کے ملنے کے بعد مریضوں کی جملہ تعداد 49 ہو چکی ہے۔جس سے ایک طرف عوام میں خوف و ہراس بڑھا ہے تو دوسری طرف انتظامیہ کی تشویش اضافہ ہوا ہے۔
آج شہر کے ہلال کالونی اور آصفیہ کالونی سے جو نئے مریض ملے ہیں ان میں ایک 60 اور دوسرے 70 سال کے بزرگ شامل ہیں۔
دریں اثناء آج ضلع بیوپاری مہا سنگھ کے صدر جگناتھ کالے نے ضلع کلکٹر اودئے چودھری سے ملاقات کی اور شہر میں دوکانیں کھولنے کے ضمن میں گزشتہ روز مرکزی حکومت کیمحکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے سے متعلق وضاحت چاہی۔ جس پر ضلع کلکٹر نے کہا کہ غیر ہجوم والے علاقوں میں دوکانیں کھولنے کے سلسلے میں ریاستی حکومت کی جانب سے کوئی ہدایات موصول نہیں ہوئی ہیں۔ اس لیے مزید دو تین دن اور انتظار کریں۔توقع ہے کہ حکومت جلد ہی اس معاملے میں کوئی رہنما ہدایات جاری کریے گی۔انھوں نے اورنگ آباد کے تمام تاجروں سے اپیل کی کہ وہ دوکانیں کھولنے میں عجلت نہ کریں۔
اس میں اب تک صحت یاب ہو کر گھر جانے والوں کی تعداد 20 ہوگئی ہے۔
اور 5 اموات کے بعد فی الحال کوئی اور جانی نقصان سامنے نہیں آیا ہے۔اس طرح کی اطلاع ڈاکٹر ہردیپ کلکرنی نے دی ہے.
Aurangabad me #Corona Total 49 patients