بیوی کی خودکشی سے غمزدہ شوہر نے بھی خود کشی کرلی

چترا،25 اپریل (یو این آئی) جھارکھنڈ کے چترا ضلع میں بیوی کی خودکشی سے غمزدہ شوہر نے بھی خود کشی کر لی۔
پولیس کے ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ ضلع کے صدر تھانہ علاقہ کے بھے پور گاؤں رہائشی مادھو بھوئیاں کے بیٹے نرنجن بھوئیاں کی بیوی نے کل دیر رات گھریلو اختلاف سے تنگ آکر گلے میں پھندا لگا کر خود کشی کرلی تھی۔


ذرائع نے بتایا کہ بیوی کی خودکشی سے غمزدہ نرنجن نے بھی گھر سے دور ضلع کے راج پورتھانہ علاقہ کے بکچوما جنگل میں درخت سے لٹک کرر خود کشی کر لی۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے چترا صدر ہسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ معاملے کی چھان بین کی جا رہی ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading