دہلی میں جماعت کے ارکان کا خصوصی خیال رکھنے کی تملناڈو کے وزیراعلیٰ کی کیجریوال سے اپیل

چنئی: تمل ناڈو   کے وزیراعلیٰ آر پلانی سوامی نےجمعہ کو دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال  ) سے گزارش کی کہ قومی دارالحکومت میں ان کی ریاست کے تبلیغی جماعت کے 500 سے زیادہ اراکین کا ہرممکن بہتر سے بہتر خیال رکھا جائے، جو اسپتالوں میں داخل ہیں یا آئیسولیشن میں ہیں۔ پلانی سوامی نےجماعتی کارکنان کے قیام سے متعلق پریشانیوں اور وقت پر کھانا نہیں ملنے کی شکایتوں کو بھی اٹھایا۔

پلانی سوامی نے اروند کیجریوال کی توجہ اس جانب مبذول کرائی کہ دہلی میں گزشتہ ماہ تبلیغی جماعت کے پروگرام میں حصہ لینے والے 559 جماعتی کارکنان کو یا تو اسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے یا آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے۔ انہوں نے دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کو لکھے خط میں ایسےطبی مراکز اور مقامات کے نام بتائے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading