رمضان المبارک رحمتوں برکتوں کا خزینہ اور رحمت باری کا مظہر ہے ، رمضان المبارک کے پیش نظر قاری عطاء الرحمن ندوی کا پیغام، پڑوسیو ں اور حاجتمندوں کی مدد کی اپیل،

رمضان المبارک رحمتوں برکتوں کا خزینہ اور رحمت باری کا مظہر ہے، رمضان المبارک کے پیش نظر قاری عطاء الرحمن ندوی کا پیغام،
رمضان کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پڑوسیوں اور جاتمندوں کی مدد کیساتھ حکومت کی گائڈ لائن پر عمل کو یقینی بنائیں،

بارہ بنکی لکھنؤ، پریس ریلیز،

رمضان المبارک مسلمانوں کیلئے اللہ کا بہت ہی بڑا انعام ہے جو رحمتوں برکتوں کا خزینہ اور نیکیوں کا موسم بہار ہے اسکا پہلا حصہ رحمت درمیانی حصہ مغفرت اور آخری حصہ جہنم سے آزادی ہے اسمیں نیکیوں کا اجر بڑا بڑھا دیا جاتا ہے اور جنت کے دروازے کھول دئیے ہیں شیاطین قید کردئیے جاتے ہیں بہت خوش نصیب ہے وہ شخص جسکو یہ مہینہ نصیب ہو اسلئے ہمیں چاہیے کہ روزوں اور تراویح کے اہتمام کیساتھ ایک ایک لمحہ غنیمت سمجھ کر عبادت کریں
مذکورہ خیالات کا اظہار قاری عطاء الرحمن ندوی نے رمضان المبارک کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنے ایک پیغام میں کیا

انھوں نے مزید کہا کہ ملک آزمائش کے دور سے گزر رہا ہے کورونا وائرس کی وجہ سے ملک میں لاک ڈاؤن جاری ہے جسکی وجہ سے حکومت نے گائڈ لائن جاری کی ہیں ہمیں چاہیے کہ اسپر عمل کو یقینی بنائیں حکومتی قوانین کی پابندی ہماری اخلاقی و شرعی ذمہ داری بھی ہے ایسے سخت حالات میں خصوصی دعاؤں کیساتھ حاجتمندوں اور پڑوسیوں کا بھرپور خیال رکھیں

انھوں نے رمضان کی فضیلت کے تعلق سے کہا کہ رمضان کا کوئی بدل نہیں ہے اسکی اہمیت کا اندازہ اس سے لگایا جاسکتا ہے کہ اس مہینہ میں قرآن کا نزول ہوا اور اللہ کی خاص رحمت ہر وقت بندوں کی طرف متوجہ رہتی یہ مہینہ تقوی اور قرب الٰہی ہمدردی اور غمخواری کا مہینہ ہے ہمیں چاہیے کہ ہم اپنا جائزہ لیں ہر عمل شعور اور استحضار نیت کیساتھ کریں

انھوں نے مزید کہا کہ اس مہینہ میں کلمہ طیبہ اور استغفار کی خوب کثرنی چاہئیے اور جنت کی طلب اور آگ سے پناہ مانگنا چاہیے، اور اپنی انفرادی اعمال کیساتھ اپنے گھروں میں ایمان اور تعلیم کا حلقہ احتیاطی تدابیر کیساتھ قائم کریں اس سے گھر کی فضا خوشگوار ہوگی اور صالح معاشرہ وجود میں آئے گا

انھوں نے مزید کہا کہ ماہ رمضان قرآن کا مہینہ ہے، اسی ماہ میں قرآن نازل ہوا،اسلئے اس ماہ میں خصوصیت کیساتھ تدبر اور فہم کیساتھ تلاوت قرآن کا اہتمام کرنا چاہئیے، یہ مہینہ دعاؤں کی قبولیت کا ہے اسمیں دعا رد نہیں کی جاتی اسلئے دعاؤں کا خوب اہتمام کرنا چاہئیے دعا میں مسنون دعائیں بہت اہمیت کی حامل ہیں اسے بھی پیش نظر رکھیں انھوں نے یہ بھی کہا کہ دین حسن سلوک اور برتاؤ کا نام ہےاور تمھارے حسن سلوک کے سب سے پہلے حقدار تمھارے والدین ہیں اسی طرح دیگر رشتہ داروں کیساتھ بھی مکمل صلہ رحمی کریں

قاری عطاء الرحمن نے کہا کہ ہم نے رمضان میں جس طرح روزے کی حالت میں حلال چیزوں کو چھوڑ دیتے ہیں جیسے پانی، کھانا، اسی طرح جو حرام چیزیں ہیں انھیں بھی چھوڑنے کا عزم کریں اپنی آنکھ، زبان، کان، ہاتھ اور جسم کے اعضاء کا صحیح استعمال کریں، حرام مال سے بچیں دلوں کو کینہ حسد جلن جیسی برائیوں سے پاک کریں اور رمضان اس طرح گزاریں کہ اسمیں کوئی گناہ نہ ہو ایسا کرنے سے رمضان کا جو اصل مقصد ہے وہ حاصل ہوگا رمضان کا اصل پیغام یہی ہے کہ ہم تقوی، تعلق مع اللہ،خشیت الٰہی ہمدردی و غمخواری جیسی صفات سے متصف ہوں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading