دہلی میں بی جے پی حکومت بنتے ہی ’ٹکڑے ٹکڑے گینگ‘ پر فرد جرم عائد ہوگی: تیواری

نئی دہلی: دہلی بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر منوج تیواری نے اسمبلی انتخابات میں پارٹی کی کامیابی کا دعوی کرتے ہوئے آج کہا کہ حکومت بننے کے ایک ماہ کے اندر ہی ’ٹکڑ ے ٹکڑے گینگ‘ کے خلاف چارج شیت داخل کرنے کی اجازت دے دی جائے گی۔

منوج تیواری نے ایک نیوز چینل کی طرف سے منعقدہ پروگرام میں کہا کہ اروند کیجریوال حکومت ملک سے بغاوت کے ملزمین کے خلاف چار ج شیٹ داخل کرنے کی اجازت دینے سے متعلق فائلوں کو برسوں سے دباکر بیٹھی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی میں بی جے پی کی حکومت بنتے ہی پہلا بڑا فیصلہ ان لوگوں پر چارج شیٹ داخل کرنے کی اجازت دینے کا کیا جائے گا۔

انہوں نے دعوی کیا کہ جنتا دل یونائٹیڈ اور لوک جن شکتی پارٹی کے ساتھ سیٹوں کا تال میل ہوجانے سے اتحاد 45 سے 48 سیٹیں جیتے گا۔ انہوں نے عام آدمی پارٹی حکومت پر کوئی وعدہ پورا نہیں کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اسکولوں کی صورت حال سدھارنے کے عام آدمی پارٹی حکومت کے دعوے کی پول کھل گئی ہے۔

انہوں نے کچھ ایسے بل دکھاتے ہوئے کہا کہ ان میں دو سو یونٹ سے کم بجلی کھپت کرنے والے صارفین سے بھی چارج لیا جارہا ہے۔ اس سے مفت بجلی فراہم کرنے کی حکومت کے دعوے ثابت ہو رہے ہیں۔

یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – بشکریہ قومی آواز بیورو

Leave a comment