دہلی کے پٹیل نگر میں منگل کی دیر شب دو طلبا گروپ کے درمیان ہوئے جھگڑے میں ایک کی جان چلی گئی۔ اس دوران دو طالب علم شدید طور سے زخمی بھی ہوئے ہیں۔ خبروں کے مطابق گیارہویں درجہ میں پڑھنے والے 17 سال کے نابالغ طالب علم شبھم شریواستو کی کچھ طلبا نے چاقو مار کر قتل کر دیا۔ اس دوران شبھم کے دو دوست زخمی ہو گئے۔
Delhi: 1 youth stabbed to death, 2 others admitted to hospital with stab injuries, following a clash with another group in Patel Nagar area. Police investigation underway
— ANI (@ANI) August 14, 2019
شبھم کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ وہ گھر سے ٹیوشن کے لیے نکلا تھا۔ بتایا جا رہا ہے کہ طلبا کے درمیان جھگڑا رات 8 بجے راک گارڈن میں ہوا۔ گھر والوں کا کہنا ہے کہ شبھم راک گارڈن کیسے پہنچا اس کی کوئی خبر انھیں نہیں ہے۔ جس وقت شبھم کا جھگڑا ہوا اس وقت شبھم کے 5 دوست اس کے ساتھ تھے۔ اہل خانہ کو جب اس واقعہ کی خبر ملی کہ شبھم اور اس کے دو دوستوں کو چاقو مار دیا گیا ہے، تو وہ لوگ فوراً اسپتال پہنچے۔ اسپتال میں شبھم کی موت ہو چکی تھی۔ جھگڑے میں زخمی شبھم کے دونوں دوستوں کو آر ایم ایل اسپتال مین داخل کرایا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ زخمی دونوں طلبا کی حالت سنگین بنی ہوئی ہے۔ مہلوک طالب علم شبھم کے گھر اس وقت ماتم کا ماحول ہے۔
اس پورے معاملے میں پولس کا کہنا ہے کہ وہ کیس درج کر پورے معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔ پولس نے بتایا کہ طالب علم شبھم کا جن لڑکوں سے جھگڑا ہوا تھا، ان کی شناخت کر لی گئی ہے۔ پولس فی الحال شبھم کے دو دوستوں سے تھانے میں لا کر پوچھ تاچھ کر رہی ہے۔ طلبا کے درمیان جھگڑا کیوں ہوا تھا، پولس اس بارے میں پتہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ پولس نے کہا کہ جلد ہی اس معاملے کو سلجھا لیا جائے گا۔
یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-