دوبئی میں کوکنی میلے کاسیزن 2 منعقد کیا،دنیابھرسے 12 ہزار سے زائد مہمانوں کی شرکت
کوکن؍؍گذشتہ جمعہ 11جنوری2019کو سبینہ کھوت شیخ، ریتو سسودیہ ’سولٹیئرایونٹ‘کی جانب سی کوکن میلہ سیزن 2 کاانعقاد کیاگیا۔دوبئی میں رواں برس کا یہ سب سے بڑاکوکن میلہ تھا۔اوریہ اس طرز کا دوسرا ایڈیشن امفی زبیل پارک میں منعقد ہوا ۔تقریب کی بڑی دلچسپی یہ تھی کہ کوکن کی روایتی اشیا کے مختلف اسٹال تھے جن میں ساندن، کھجوری،روٹھ،گھاونے،دودیری،کوکم ، ساندگے، اور کئی کوکنی گھریلو سوئیوں کی بنائی متعدد چیزیں قابل ذکرہیں۔اس میلے میں تمدنی پروگرام پیش کئے گئے ،ڈانس پیش کئے گئے اور شرکاء خوب لطف اندوزہوئے۔مرد و زن نے کوکنی ناچ گانے پیش کئے، کولی ڈانس خاص طورپرتوجہ کامرکز رہا۔یہ مکمل طورپرسیروتفریح اورکھانے پینے کی دلفریب محفل والامیلہ تھا جہاں خوب ناچ گانا،سیروتفریح اور جی بھرروایتی کوکنی کھانوں سے شرکاء لطف اندوزہوئے۔اس میلے کی معاونت کوکن بنک نے کی جبکہ اس موقع پر چیئرمین مجیب ملا اوران کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی ہندوستانی ٹیم رونق افروز رہی۔میلے کوزبردست کامیابی ملی۔ اورہرکسی نے منتظمین کو خوب سراہا۔میلے میں12ہزار سے زائد لوگ دنیابھرسے شریک ہوئے۔اس موقع پرماسٹرشیف پدم شری سنجیوکپور نے کوکنی فوڈ لائیس ایوینٹ میں تیارکیں۔میلے میں مہمان خصوصی ایچ ۔ای۔سہیل ال زرونی وکچھ سویزرلینڈکی شخصیات تھیں۔میلے کو کوکن مرکنٹایل بنک، کے سی سی آئی، ڈونیئر دوبئی، مرحبا سروسز، ہیشٹیگ ٹورازم، لکشری کار رینٹل، الماہر پرنٹنگ ، روڈا ال بستان، ایورگرین فوڈسٹف، 106.2بگ ایف ایم ، زی 24 تاس کا تعاون رہا۔