دواسازادارے کووِڈ-19 کی تمام اقسام کاتریاق ایک ہی ویکسین کی تیاری کے لیے کوشاں

سائنس دان اس خدشے کا اظہار کررہے ہیں کہ اس موسم خزاں میں اومیکرون شکل سے نمٹنے کے لیے ویکسین کووِڈ-19کے پہلے آنے والے شاٹس سے زیادہ بہترنہیں ہوگی۔ اس کے پیش نظر دواسازاداروں پر زوردیا جا رہا ہے کہ وہ اب ایسی ویکسین کی تیاری پرکام شروع کریں جس کو اکثر جدید بنانے کی ضرورت پیش نہ آئے۔نیزوہ وائرس کی تمام شکلوں کا تریاق ثابت ہو۔

ویل کارنیل میڈیکل کالج میں مائیکروبائیولوجی اور ایمیونولوجی کے پروفیسر جان مور کے مطابق جانچ سے پتاچلتا ہے کہ ماڈرنا انکارپوریٹڈ کی اومیکرون کے لیے مخصوص ویکسین اور فائزرانکارپوریٹڈ اور بائیو این ٹیک کی شراکت داری سے تیار کردہ نئی ویکسین فی الحال دستیاب تقویتی بوسٹرز کے مقابلے میں کم تر ہوگی یا ان سے کوئی بہترثابت نہیں ہوگی۔