ناندیڑ: دل کاشدید دورہ پڑنے سے مرزانقی اللہ بیگ کاانتقال

Naqiناندیڑ: 19۔جولائی۔ (ورق تازہ نیوز)موظف ملازم سرکار مرزانقی اللہ بیگ ولد مرزا رضوان بیگ کا آج صبح تین بجے دل کاشدید دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا ۔ ان کی عمر 70 سال تھی ۔وہ ریاستی حکومت کے محکمہ آبپاشی ناندیڑ مں سینئر کلرک کے عہدہ پروظیفہ حسن خدمت پر سبکدوش ہوئے تھے ان کی نماز جنازہ آج 20 جولائی پیر کو صبح حیدر باغ نمبر1 میں اُن کے مکان کے پاس پڑھی گئی اور عیدگاہ جدید قبرستان میںصبح سواگیارہ بجے تدفین عمل میں آئی ۔

مرحوم کے پسماندگان میں ایک بیٹا مرزاقدیر بیگ ‘ تین بیٹیاں اور اہلیہ محترمہ ہیں ۔رب العزت سے دعا ہے کہ وہ مرحوم کو کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے اور پسماندگان کو صبر جمیل دے ۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading