ناندیڑ: 19۔جولائی۔ (ورق تازہ نیوز)کرفیواور لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے والے مٹن اور چکن دوکانداروں سے میونسپل کارپوریشن کے ملازمین نے 22 ہزار800 روپے جرمانہ وصول کیا ۔ اتوار 19جولائی کو تروڑا سانگوی علاقہ میں چار چکن تاجروں سے فی کس ایک ہزار روپے ا س طرح چار ہزار روپے وصول کئے گئے ۔
اشوک نگر اور شیواجی زون میںجہاں پرمٹن اور چکن ک دوکانیںبہت زیادہ ہے ۔اتوار کوملازمین نے اس علاقہ کا دورہ کرکے مٹن اورچکن کے دوکانداروں سے بارہ ہزار رپے جرمانہ وصول کی ۔بغیر ماسک کے گھومنے والے شہریان سے دو ہزار 800 روپے اور بیکری اور آملیٹ دوکانداروں سے تین ہزار روپے جرمانہ کی رقم وصول کی گئی ۔یہ کاروائی اسسٹنٹ کمشنر سنجے جادھو اور مرزا فرحت اللہ بیگ و دیگر ملازمین نے انجام دی ۔
بڑے افسوس کے ساتھ کہنا پڑتاہے کہ ضلع ناندیڑ میں روز بہ روز کرونا مریضوں کی تعداد میں بڑے پیمانے پر اضافہ جاری ہے اورکچھ دوکاندار اپنی د وکانیں کھلی رکھ کر بیوپار کررہے ہیں ۔ اس طرح بیماری کو پھیلانے میں مددگار ثابت ہورہے ہیں ۔ میونسپل کارپوریشن کے حکام کو ایم جی روڈ ‘برقی چوک‘منیارگلی اور اتوارہ علاقہ میں بھی دورہ کرکے یہاںآدھی کھلی رہنے والی دوکانوں پر کاروائی کریںا س طرح کامطالبہ شہریان ناندیڑ کی جانب سے کیاجارہا ہے ۔