دفاتر،اسپتالوں اور بینکوں میں بغیر ماسک کے نہیں ملے گا داخلہ

باڑ میر 16 ستمبر(یواین آئی)راجستھان کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت کی ہدایات کے مطابق ضلع باڈ میر میں کورونا انفیکشن کی موثر روک تھام کے لیے سخت احتیاطی تدابیر کے تحت نو ماسک،نو انٹری کو موثر مہم کے طور پر چلایا جائے گا۔ضلع کلکٹر وشرام مینا نے بتایا کہ ضلع میں واقع تمام سرکاری و نجی دفاتر ،اسپتالوں و بینکوں کے مین دروازہ پر آنے والوں کو بغیر ماسک کے داخل نہ ہونے دیا جائے۔آنے والے کے پاس اگر ماسک نہین ہے تو انہیں ماسک دستیاب کروانا یقینی بنایا جائے،

اسی طرح تمام سرکاری اور نجی دفاتر،اسپتالوں وبینکوں میں آنے والے تمام لوگوں کو سینیٹائز کئے جانے کے بعد داخلہ کو یقینی بنایا جائے۔مسٹر مینا نے ضلع میں واقع تمام سرکاری ونجی دفاتر،اسپتالوں اور بینکوں میں کورونا انفیکشن سے بچاو و علاج سے متعلق احتیاطی تدابیر کا وسیع پیمانے پر تشہیر یقینی بنانے کی ہدایت دی۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading