اورنگ آباد:(جمیل شیخ): دسویں اور بارہویں امتحانات میں ۲۹۲طلبہ نقل کرتے ہوئے پکڑے گئے۔ یہ اطلاع ڈویژنل بورڈ سے موصول ہوئے۔ سیکنڈری اینڈ ہائر سیکنڈری ایجوکیشن بورڈ کی جانب سے رکھے گئے دسویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے دوران اس سال بھی سختی سے مہم چلائی گئی تاکہ طلبہ کو کاپی کرنے سے بازرکھا جاسکے۔
اس کے باوجود ۲۱ ویں کے امتحان میں ۶۴۲ طلبہ نقل کرتے ہوئے پکڑے گئے جن میں ضلع اورنگ آباد کے ۷۸ بیڑ ضلع کے ۲۵ جالنہ ضلع کے ۶۲ پربھنی ضلع کے ۶۲ اور ہنگولی ضلع کے ۳۵ طلبہ کا شمار ہے جبکہ دسویں کے امتحان میں اب تک ۶۴ طلبہ نقل کرتے ہوئے پائے گئے جن میں اورنگ آباد ضلع کے ۶۱ بیڑ ضلع کے ۵ جالنہ ضلع کے ۶ پربھنی ضلع کے ۶ اور ہنگولی ضلع کے ۲ طلبہ کا شمار ہے۔ کاپی کے زیادہ معاملات ۲۱ ویں کے امتحان میں پیش آئے ہیں۔ اس لئے بورڈ انتظامیہ ۲۱ ویں جماعت کے معیار تعلیم اور طلبہ کے مستقبل کے بارے میں فکر مند دکھائی دے رہے ہیں۔