ضلع پریشد ایجوکیشن آفیسر سے این ایس یو آئی کا مطالبہ
اورنگ آباد:(جمیل شیخ):ضلع میں موجود اسکولوں میں آرٹی او کے تحت۵۲ فیصد کوٹے کے داخلے مکمل داخلے مکمل کئے جائیں ضلع پریشد ایجوکیشن آفیسر سے یہ مطالبہ این ایس یو آئی کی جانب سے کیا گیا ہے۔ واضح ہو کہ رائٹ ٹو ایجوکیشن ایکٹ کے تحت اسکول میں ۵۲ فیصد داخل پسماندہ طبقات کے ریزرو رکھے گئے ہیں لیکن دیکھاگیا ہے کہ گزشتہ تین سال کے دوران اس انون کو نظر اندازکیاگیا اور ریزرو کوٹے کے ۵۲ فیصد داخلوں سے طلبہ محروم رہے۔ اہم بات تو یہ ہے کہ 25 فیصد کوٹے کے تحت دئے گئے داخلوں کی تفصیلات حکومت کے ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے پاس نہیں ہے۔
جس محکمہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگ چکا ہے اس سال بھی خانگی اسکولوں میں غریب طلبہ کو داخلہ نہ دئے جانے کا خدشہ ہے اس کے پیش نظر کانگریس این ایس یو آبی کے ایک وفد نے ایجوکیشن آفیسر یشسوی جادھوسے ملاقات کی کہا کہ داخلوں کا عمل تین مرحلوں میں پورا کیا جائے پورا کیا جانا ضروری ہے۔ لیکن داخلوں کے اس طویل عمل سے بچنے کے لئے اسکول انتظامیہ ماہ مارچ میں ہی داخلوں کا عمل پورا کرکے کرلیا کرتے ہیں۔ جسکے باعث اداروں کو اپنے کوٹے کے داخلے کرنے کی راہ ہمور ہوجاتی ہے لہذا اسکولوں میں داخلوں کا عمل آسان بنایا جائے تاکہ غریب طلبہ کا سال برباد نہ ہو اور ان کا تعلیمی نقصان نہ ہو۔یکم مارچ تا ۱۳ مارچ کے درمیان داخلوں کے مرحلے مکمل کرلئے جائیں جس کے باعث ماہ مئی میں سرپرست بے فکر ہوجائیں گے اس پورے معاملے پر این ایس یو آئی کی جانب سے ایک میمورنڈم ایجوکیشن آفیسر کو پیش کیاگیا اس موقع پر این ایس یو آئی ضلع صدر موہیت جادھو اکثر چیوڑیکر یوگیش مادھوری اکشے آنند اور سوربھ نیکر کے علاوہ پارٹی کے دیگر ورکر موجود تھے۔