حادثہ کے بعد ٹرک ڈرائیور ٹرک چھوڑ کر فرار‘کیس درج
اورنگ آباد:(جمیل شیخ): بیڑ بائے پاس پرگذشتہ روز پھر ایک دلخراش حادثہ پیش آیا ایک تیز رفتار ٹرک کی زد میں آجانے کے سبب ایک بیاہتا کی موت واقع ہوگئی جبکہ اس کا شوہر شریک اسپتال ہے۔ بیڑ بائے پاس ٹریفک سسٹم درست نہ ہونے کی وجہ سے حادثات کی آماجگاہ بن چکا ہے جہاں آئے دن حادثات پیش آرہے ہیں اور ہلاکتیں ہورہی ہیں۔ یہاںگذشتہ روز ایک دلخراش حادثہ پیش آیا۔ ذرائع کے مطابق اسینل نامی 28 سالہ بیاہتا اپنے شوہر منوج بھولے کے ساتھ کرانہ سامان لے کر اسکوٹی پر اپنے گھر جارہی تھی کہ ایم آئی ٹی کالج کے سامنے والے چوراہے پر اسکوٹی ایک ٹرک کی زد میں آگئی۔ اس دلخراش حادثے میں اسنیہل بھولے کی موت واقع ہوگئی۔ جبکہ اس کا شوہر زخمی ہوگیا۔ پولس نے قانونی کاروائی مکمل کی او رمنوج بھولے کو شریک اسپتال کیا۔

حادثے کے بعد ڈرائیور ٹرک چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ یہ معاملہ ساتارا پولس اسٹیشن میں درج کیاگیا ہے اور پولس ٹرک ڈرائیور کو تلاش کررہی ہے