خواتین کے حمام میں موبائیل رکھنے پر کم عمر لڑکا گرفتار

دکشن کنڑ: دکشن کنڑ ضلع کے خانگی میڈیکل کالج میں خواتین کے حمام میں موبائیل رکھنے پر 17سالہ لڑکے کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق لڑکا مریض بن کر میڈیکل کالج میں داخل ہوا اور اپنا موبائیل خواتین کے واش روم میں رکھ دیا جو مردوں کے واش روم کے قریب موجود ہے۔

تاہم کالج کے چوکیدار نے خواتین کے واش روم سے رنگ ٹون سنی۔ اس نے موبائیل اٹھایا اور انتظامیہ کو اطلاع دی۔ چوکیدار نے بندر پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی۔یہ واقعہ 6/ مئی کا ہے۔ کالج کے سی سی ٹی وی کی جانچ کے بعد پولیس نے لڑکے کا پتا لگاکر اسے گرفتارکرلیا۔

اسے نگرانی گھر بھیج دیا گیا۔گزشتہ سال اڈپی میں کالج کے واش روم میں اپنی ساتھی طالبہ کی ویڈیو بنانے پر تین طالبات کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading