خواتین اجتماع میں ، طلاق ثلاثہ ‘حلالہ ‘خاندانی منصوبہ بندی پر گفتگو

بھوپال :جماعت اسلامی ہند کے زیر اہتمام بھوپال کے اسلامی گیٹ گراونڈ میں منعقدہ دو روزہ خواتین اجتماع ، اجتماعی دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا ہے۔ خواتین اجتماع کے دوسرے دن جہاں چار خصوصی سیشن کا انعقاد کیا گیا ، وہیں دو رو زہ خواتین اجتماع کے آخری دن طلاق ثلاثہ،آزادی نسواں اور حلالہ جیسے موضوع پر بھی خواتین اسکالر س نے کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔بھوپال کے اسلامی گیٹ گراو?نڈ میں خواتین اجتماع کے آخری دن بھی خواتین اجتماع کا آغاز درس قران سے کیا گیا۔درس قران کے بعد خواتین اسکالرس نے آزادی نسواں کے مضر اثرات،قران کا راستہ،والدین کے ساتھ حسن سلوک اور پردہ ترقی کی راہ میں رکاوٹ نہیں جیسے موضوع پر پہلے سیشن میں خواتین اسکالرس نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ خواتین اسکالر س کا ماننا ہے کہ اسلام کی تعلیمات رہتی دنیا تک کے لئے ہے اور قران عالم انسانیت کے لئے رہنمائے ہدایت ہے ، لیکن کم علمی اور اسلامی تعلیمات سے دوری کے سبب کچھ لوگ اسلامی تعلیمات کی شبیہ کو مسخ کرتے ہیں۔خواتین اجتماع کے آخری دن کے تیسرے اور چوتھے سیشن میں خاندانی منصوبہ بندی ،طلاق ثلاثہ،حلالہ اور اسوہ صحابیات کے موضوعات پر خواتین اسکالرس نے کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ خواتین اسکالرس کا ماننا ہے کہ طلاق اسلام میں خواتین کے لئے رحمت ہے ،سیاسی پارٹیاں اس موضوع پر نہ صرف ملک میں سیاست کررہی ہیں ، بلکہ خواتین کو بھی گمراہ کر رہی ہیں۔خواتین اسکالرس نے منصوبہ بندی کو خداکی رزاقیت سے انکار کے مترادف تعبیر کیا۔بھوپال کے اسلامی گیٹ گراو?نڈ پر منعقدہ دو روزہ خواتین اجتماع کا اختتام اجتماعی دعا کے ساتھ ہوا۔ اجتماعی دعا میں ملک میں امن و امان اور آپسی اتحاد کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading