
اورنگ آباد:22 اگست۔(ورق تازہ نیوز)علاقہ مراٹھواڑا کی معروف شخصیت پروفیسر محمد تلاوت علی بانی سر سید کالج اورنگ آباد کا 80 سال کی عمر میں آج22اگست کو شب نو بجے اورنگ آباد کے ایم جی ایم اسپتال میںدوران علاج انتقال ہوگیا ۔(انا للہ وانا الیہ راجعون)۔ پروفیسر محمد تلاوت علی سابق لیکچرار مولانا آزاد کالج، محمود الرحمان کمیٹی کے رکن تھے ۔
آپ کی تعلیمی خدمات کے اعتراف میں ملک کے کئی اداروں نے انھیں اعزازات سے نوازاہے مرحوم کا تعلیمی میدان میں سب سے بڑا کارنامہ یہ ہے کہ انھوں نے سر سید کالج کی بنیاد رکھ کر علم کا ایک سرچشمہ جاری کیا۔ نہ صرف تعلیمی میدان بلکہ سماج کے تئیں ان کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔بنیادی طور پر وہ سر سید احمد خان کے افکار سے بے حد متاثر تھے اسی لئے تعلیمی و سماجی خدمت کے میدان میں آگے بڑھتے چلے گئے۔
پروفیسر محمد تلاوت علی کا انتقال تعلیمی میدان میں ایک ایسا خلا ہے جسے بڑی مشکل سے پر کیا جا ئے سکے گا۔پسماندگان میں دختران ڈاکٹر شمامہ پروین اور شیما فرحین شامل ہیں۔ اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ پسماندگان کو صبر جمیل کی توفیق عطا فرمائے