ناندیڑ:22 اگست۔(ورق تازہ نیوز)شہر میں ان لوگوں کی آنکھوں میں”مرچی پاوڈر ‘’ڈال کر انھیں لوٹنے کے واقعات رونما ہورہے ہیں۔گزشتہ روزکنال روڈ پربھی ایک صنعتکار کی آنکھوں میںمرچی پاو¿ڈر ڈال کر انکی کار سے نقد روپیوں کابیاگ چوری کرلیاگیاتھا ۔کل بھی آسنا ندی کے پاس ایک تاجر کی آنکھوں میں مرچی پاوڈر ڈال کر نقدچھ لاکھ روپے لوٹ لئے گئے ۔شہرمیں لوٹ مار اور کھنڈنی کے معاملات میں اضافہ ہوتاجارہا ہے ۔حالانکہ کچھ دن قبل ایس پی وجئے کمار مگر نے پریس کانفرنس میںکہاتھا کہ غنڈہ گردی اور لوٹ مار کرنے والوں کربخشا نہیں کیا جائے گا۔
اسکے باوجود شہر میں اس طرح کے واقعات بڑھ گئے ہیں۔ناندیڑ کے ساکن نندو لُلگے کی اردھاپور میں سونے چاندی کی دوکان ہے۔کل اپنی دوکان بندکرکے اپنے دوست کے ہمراہ موٹرسائیکل پر سوار ہوکر اردھاپور تاناندیڑسفر کے دوران آسنا ندی کے قریب زیادہ ٹرافک تھی اسلئے انکی گاڑی کی اسپیڈ کم ہوگئی اس وقت عقب سے موٹرسائیکل پرآرہے تین موٹرسائیکل سواروں نے انکی آنکھوں میں مرچی پاوڈر ڈال کر اسلحہ کی دھاک دکھاکرانکی تحویل سے 100گرام سونا‘ 600گرام چاندی‘کچھ نقدرقم ‘دوکان کی چابی اورموٹر سائیکل سمیت چھ لاکھ روپیوں کا سامان لوٹ لیا۔یہ سارا معاملہ ٹرافک میں رونما ہوااسلئے کوئی بھی صرافہ تاجر کی مدد کیلئے ہمت نہیں دکھائی۔اردھاپور پولس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیاگیا ہے ۔
دوسرے ایک واقعہ شہر کے دت نگر میںآئل شوروم کے گیانیشور دھنپلوار اپنی دوکان شب سات بجے بندکرکے گھر کی سمت روانہ ہوئے ۔ راستہ میںانھیں یاد آیا کہ اپناموبائل فون دوکان میں بھول گیا اسلے دوبارہ دوکان واپس آیا ۔جب وہ موبائل لے کر دوکان سے نکل رہی تھا کہ چہرے پررومال باندھے دوا فراد نے کہا کہ” لے فون پر بات کر“اسکے بعدگیا نیشورنے فون لیا تو سامنے والے شخص نے کہا کہ”ہمارے بندے آنے والے ہیں انکے پاس پیسہ دینا نہیں تو بُرا ہوگا“اس کے بعد گیانیشورکوفون دینے والے دونوں فرد فرار ہوگئے ۔ شیواجی نگر پولس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیاگیا ہے ۔