خبردار!ناندیڑ میں کورونا وائرس کے 2 پازیٹیو کیس

ناندیڑ:27ڈسمبر ( ورق تازہ نیوز): کورونا وائرس ایک بار پھر نئے روپ میں داخل ہوا ہے اور ضلع ناندیڑ میں ڈیڑھ ہزار لوگوں کی جانچ کی گئی ہے۔ جس میںصرف دو افراد کی رپورٹ پازیٹیوآئی ہے تاہم ان دونوں کی حالت بہترہے اورانہیں آئسولیشن میں رکھا گیا ہے۔تین سال پہلے کورونا نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیاتھا۔

لاکھوں لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ دو سال تک تمام لین دین بند تھا۔ اب جب صورت حال حسب معمول پر آ گئی ہے تو کورونا وائرس دوبارہ ایک نئی شکل میں داخل ہوا ہے، یعنی JN-1 وائرس۔ ناندیڑ ضلع میں اب تک 1500 لوگوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔ جس میں صرف دو افراد مثبت پائے گئے ہیں۔ ان دونوں کی حالت بہتر ہے۔

ڈسٹرکٹ سرجن ڈاکٹر نیل کنٹھ بھوسیکر نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ بغیر کسی خوف کےساتھ زندگی بسر کریں البتہ ماسک کا استعمال کریں اور مناسب احتیاط کریں۔ واضح رہےکہ ملک میں اب کوروناوائرس کے کیسس میں کچھ اضافہ ہورہا ہے ۔آج بھی پانچ سو سے زیادہ مریض پائے گئے ہیں ۔

اور کچھ اموات بھی ہوئی ہیں۔ حکومت نے متعلقہ ریاستوں کو احتیاطی اقدامات کرنے کی ہدایت دی ہے۔گزشتہ ایک ماہ کے دوران دنیا بھر میں کورونا وائرس کے تیس لاکھ نئے کیسیز کاانکشاف ہوا ہے۔