حیدرآباد:3/ دسمبر ۔حیدرآباد شہر کے سب سے اہم حلقہ اسمبلی نامپلی جس پر تمام ریاست کے عوام کی نگاہیں مرکوز تھی۔
وہاں سے مجلسی امیدوار ماجد حسین نے کانگریس امیدوار فیروز خان کو شکست دے دی۔ انہوں نے اپنے قریبی حریف فیروز خان کو 1500 ووٹوں کی اکثریت سے ہرادیا۔
اس طرح تیلنگانہ میں مجلس کے چھ امیدوار کامیاب ہوچکے ہیں ۔ایک نشست یاقوت پورہ میں کانٹے کا مقابلہ جاری ہے۔