حکومت سے مالی امداد:ناندیڑ کے آٹورکشہ والوں کو اطلاع

ناندیڑ:23 مئی۔ (ورق تازہ نیوز) کوویڈ۔19 کے پس منظر میں ، ریاستی حکومت نے پرمٹ والے آٹورکشا والوں کو 1500 روپئے کی امدادی گرانٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔ گرانٹ صرف آٹو رکشہ پرمٹ دہندگان کے بینک اکاو¿نٹ میں آن لائن جمع کی جائے گی۔ ناندیڑ ضلع کے تمام آٹورکشاپرمٹ اپنے موبائل سے آن لائن معلومات رجسٹر کریں یا CSC سنٹر سے ربط پیداکریں۔ ریجنل ٹرانسپورٹ آفس کے ذریعہ کسی بھی نجی شخص یا دلال کا تقرر نہیں کیا گیا ہے۔ ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر ، ناندیڑ نے اپیل کی کہ پرمٹ دہندگان آٹورکشہ والے غیر مجاز افراد سے رجوع نہ کریں۔

حکومت نے آٹورکشہ والوں کو مالی امداد دینے کےلئے ویب سائٹ تیار کی ہے جواس طرح ہے جہاں سے درخواست دہی کی جاسکتی ہے۔

https://transport.maharashtra.gov.in/1133/Autorickshaw-Financial-Assistance-Scheme
اس سسٹم میں جاکر پرمٹ دہندگان کواپنی گاڑی کا نمبر ، لائسنس نمبر(پرمٹ نمبر) ، آدھار نمبر وغیرہ درج کرنا ہوگا۔ ریکارڈ شدہ معلومات کی تصدیق ریجنل ٹرانسپورٹ آفس کے ذریعہ کی جائے گی۔ اس کے بعد درخواست کو مزید کارروائی کے لئے گرانٹ اکاو¿نٹ میں بھیجا جائے گا ۔اس طرح کی اطلاع ڈپٹی ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر اویناش راوت نے دی ہے۔اگر کسی پرمٹ یافتہ رکشہ چلانے والے کودرخواست دینے میں دشواری پیش آرہی ہے تو براہ کرم mh26@mahatranscom.in ویب سائٹ یاعلاقائی ٹرانسپورٹ آفس یا 02462- 259900 پر ربط قائم کریں یا پھرناندیڑ میںعلاقائی ٹرانسپورٹ آفس سے ذاتی طور پر رابطہ کریں۔