حضرت شاہ محمدفضل اللہ خاں کے خلیفہ مجاز پیرطریقت حضرت شیخ شاہ محمدغوث کاسانحہ ارتحال

ناندیڑ9اپریل(ورق تازہ نیوز) پیرطریقت حضرت شیخ شاہ محمدغوث چشتیہ عالیہ ‘نظامیہ ‘مرادیہ خلیفہ مجاز حضرت شاہ محمدفضل اللہ خاں مرادیہ‘چشتیہ ‘عالیہ ‘نظامیہ پربھنی ‘بانی تاجی آستانہ موضع سورارام ‘قطب اللہ پور منڈل ضلع رنگاریڈی کا 8اپریل بروز جمعہ مطابق6 رمضان المبارک کو53سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔نماز جنازہ بعد نمازجمعہ تاجی آستانہ سورارام نزدحیدرآباد میں ادا کی گی ۔

مولانا حافظ و قاری سید عبدالباری نے نماز جنازہ کی امامت کی ۔ سینکڑوں مریدین ومعتقدین کی موجودگی میں تاجی آستانہ میں سپرد لحدکیاگیا ۔ فاتحہ سیوم بروزاتوار10 اپریل کوبعدنماز عصر تاجی آستانہ سورارام میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں بیوہ]چارلڑکے اورچارلڑکیاں ہیں۔ادارہ روزنامہ”ورق تازہ “ کے مدیر اعلیٰ محمدتقی نے حضرت شیخ شاہ محمدغوث کے اچانک انتقال پُرملال پراپنے گہرے رنج وافسوس کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ مرحوم کے اُن سے دیرینہ مراسم تھے اور وہ جب بھی ناندیڑ تشریف فرماتے اُن کی رہاےش گاہ بڑی درگاہ گاڑی پورہ ناندیڑمیں ضرور آتے ۔

محمدتقی نے اللہ رب العزت سے دعا کی ہے کہ وہ مرحوم کوجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاءکرے اورلواحقین کوصبروتحمل دے ۔ آمین۔ مزید تفصیلات کےلئے خلیفہ اول جناب مجیب احمدخان مراد سے 9246827444 پر ربط پیدا کیاجاسکتا ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading