شردپوار کی رہائش گاہ پرحملہ‘ راشٹروادی کانگریس ناندیڑ کاخاموش آندولن

ناندیڑ:9اپریل(ورق تازہ نیوز)راشٹروادی کانگریس پارٹی کے قومی صدر اورسابق مرکزی وزیر زراعت شردپوار کے مکان سلوراوک ‘ممبئی پر ایس ٹی ملازمین کے پتھراو کرنے کے خلاف آج ۹ اپریل کو راشٹروادی کانگریس پارٹی کی جانب سے اس حملے کے خلاف خاموش احتجاج کیاگیااورواقعہ کی شدید مذمت کی گئی ۔آج راشٹروادی کانگریس شہر وضلع ناندیڑ کے عہدیداران اور ورکرس نے شہر کے وزیرآباد میں مہاتماگاندھی کے مجسمے کے پاس خاموش آندولن کیاگیا

جس میں ضلع صدر ڈاکٹرسنیل کدم بھی موجود تھے ۔ آندولن میں محمدخاں پٹھان صدر اشٹروادی کانگریس پارٹی اقلیتی شعبہ مہاراشٹر پردیش ‘جیون پاٹل گھوگرے ‘سندھوتائی دیشمکھ ‘تاتے راو آلے گاونکر ‘ پریم جیت کور ‘ایڈوکیٹ پرینکا کیوارے ‘ محمدخالد نواز‘بھی شریک تھے۔یادرہے کہ 8 اپریل کو ممبئی میںشردپوار کی خانگی رہائش گاہ پرایس ٹی ملازمین کی یونین کے ممبران نے پتھراو کیاتھا ان کے خلاف نعرے بازی کی تھی ۔ اس بدبختانہ واقعہ کی ہر جانب سے مذمت کی جارہی ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading