ٹرمپ کا مذاکرات کے لیے وفد اسلام آباد بھیجنے کا اعلان، ایران کی طرف سے مکمل خاموشی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ان کی ٹیم ایران کے ساتھ مذاکرات کے لیے سوموار کی شام پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد پہنچ جائے گی لیکن ابھی تک کسی بھی ایرانی عہدیدار نے اس بات کی تصدیق یا تردید نہیں کی کہ آیا ایران مذاکرات کے نئے دور میں حصہ لے گا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کی ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کے لیے ان کی ٹیم کل اسلام آباد پہنچ رہی ہے۔

ٹروتھ سوشل پر اپنے پیغام میں ٹرمپ نے لکھا کہ ’میرے نمائندے مذاکرات کے لیے اسلام آباد جا رہے ہیں جو کل شام تک وہاں ہوں گے۔‘

امریکی صدر نے یہ بھی لکھا کہ ’ایران نے کل آبنائے ہرمز میں گولیاں چلانے کا فیصلہ کیا جو جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔‘

ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ ’ایران نے حال ہی میں اعلان کیا کہ وہ آبنائے ہرمز کو بند کر رہے ہیں جو عجیب بات ہے کیونکہ ہماری ناکہ بندی کی وجہ سے وہ پہلے ہی بند ہے۔‘

امریکی صدر نے اپنے پیغام میں یہ بھی کہا کہ آبنائے ہرمز کی بندش سے امریکہ کا کوئی نقصان نہیں ہو رہا۔

انھوں نے لکھا کہ ’وہ انجانے میں ہماری مدد کر رہے ہیں، اور یہ گزرگاہ بند ہونے کی وجہ سے وہ روزانہ کی بنیاد پر اپنا 500 ملین ڈالر کا نقصان کر رہے ہیں۔‘

سٹیو وٹکوف اور جارڈ کشنر مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے اسلام آباد جا رہے ہیں: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیو یارک پوسٹ اخبار کو بتایا ہے کہ ان کے خصوصی ایلچی برائے مشرقِ وسطیٰ سٹیو وٹکوف اور داماد جارڈ کشنر مذاکرات کے لیے اسلام آباد جا رہے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ٹرمپ کہہ چکے ہیں کہ وہ معاہدے پر دستخط کے لیے خود بھی اسلام آباد جا سکتے ہیں۔

نیو یارک پوسٹ کی طرف سے اپنی پاکستان آمد کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے ٹرمپ نے بتایا کہ ’شاید میں بعد میں کسی اور تاریخ کو چلا جاؤں۔ ہمیں دیکھنا پڑے گا کہ کل کیا ہوتا ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading