MPCC Urdu News1. 28 June 2020

قومی مفاد کے لیے سوال کرنا سیاست نہیں ہے: بالاصاحب تھورات

ممبئی چین کے معاملے میں کانگریس پارٹی حکومت کے ساتھ ہے ، لیکن اس کا مطلب یہ بھی نہیں ہے کہ قومی مفاد کے معاملات نہیں اٹھائے جائیں۔ سرحدوں کی حفاظت کے تعلق سے راہل گاندھی کا حکومت سے سوال کرنا سیاست نہیں بلکہ عوام کے ذریعے انہیں دی گئی ذمہ داری ہے ۔ اس بات کا خیال رکھا جاناچاہئے کہ1962اور آج کی صورت حال کا موازنہ نہیں کیا جاسکتا۔یہ باتیں آج یہاں ریاستی کانگریس کے صدرووزیربرائے محصول بالاصاحب تھورات نے کہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ 45 سالوں میں چین کی سرحد پر ہمارا ایک بھی فوجی شہید نہیں ہوا۔گلوان وادی میں چینی جارحیت کی وجہ سے ہمارے 20 فوجی شہید ہوگئے۔ اس کے باوجود وزیر اعظم نریندر مودی یہ کہہ رہے ہیں کہ ہماری سرحدوں میں کوئی داخل نہیں ہوا اور نہ ہی کسی نے دراندازی کی۔ مودی کے اس بیان کی بنیاد پر چین ہمارے شہید فوجیوں کو دراندازی سمجھ قرار دے رہا ہے ۔ اس کا دکھ کانگریس کی ہی طرح شردپوار صاحب کو بھی ہوگا۔

راہل گاندھی عوام کے ذہنوں کے سوالات حکومت سے پوچھ رہے ہیں۔ راہول گاندھی کی فکرکا تعلق ملکی سالمیت سے ہے ۔آج بھی اپنے ’من کی بات‘ کے پروگرام میں وزیر اعظم نے چین کی جارحیت کے بارے میں ایک لفظ تک نہیں کہا۔ ایسی حالت میں کیسے خاموش رہا جاسکتا ہے؟انہوں نے کہا کہ بی جے پی کانگریس کی اطلاع وسوالات کو سیاست نہ سمجھے۔ سوال ملک کی سالمیت کا ہے اس لئے راہل گاندھی وکانگریس پارٹی سوالات کرتی رہے گی۔

تھورات نے کہا کہ یہ ابھی مکمل طور پر واضح نہیں ہے کہ شردپوار صاحب نے کیا کہا ،لیکن ان کے کسی بیان کی بنیادپر میڈیا وزیراعظم کو کلین چٹ اور راہل گاندھی پر سوالیہ نشان لگانے کی جلد بازی نہ کرے۔ مجھے یقین ہے کہ پوار صاحب بھی چین کی دراندازی کی وجہ سے فکرمند ہونگے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading