حج 2020: حج کوآرڈنیٹر اور اسسٹنٹ حج افسران کے لئے انٹرویوز کا شیڈول جاری

نئی دہلی: مرکزی وزارت اقلیتی امور نے حج 2020 کے لئے عارضی خدمات کے سلسلہ میں کوآرڈی نیٹرس، اڈمنسٹریشن کوآرڈی نیٹرس میڈیکل، اسسٹنٹ حج آفیسرس اور حج اسسٹنٹس کی ملازمتوں کے لئیے امیدواروں کے انٹرویو کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ ان عہدوں پر عارضی تقرری کی جائے گی اور انہیں قونصل جنرل ہند برائے جدہ کے تحت خدمات انجام دینا ہوگا۔

انڈر سکریٹری حج ڈیویژن محمد ندیم نے انٹرویو کا شیڈول تمام ریاستی حج کمیٹیوں کو روانہ کیا ہے۔ کرناٹک، آندھرا پردیش اور تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے اسسٹنٹ حج آفیسرس اور حج اسسٹنٹس کی ملازمتوں کے امیدواروں کا انٹرویو 23 تا 27 مارچ کرناٹک اسٹیٹ حج کمیٹی، حج بھون، ہیگڈے نگر بنگلورو میں منعقد ہوگا۔

دہلی، چھتیس گڑھ، ہریانہ، ہماچل پردیش، جموں کشمیر، پنجاب، راجستھان، اتر پردیش اور اترا کھنڈ کے امیدواروں کا انٹرویو 11 تا 27 فروری حج ڈیویژن وزارت اقلیتی امور، نئی دہلی میں ہوگا۔ مغربی بنگال، اوڈیشہ، آسام، جھارکھنڈ، بہار، اروناچل پردیش، میگھالیہ، منی پور، میزورم، تریپورہ، سکم، ناگالینڈ اور انڈومان نکوبار کے امیدواروں کے انٹرویوز 2 تا6 مارچ مغربی بنگال حج کمیٹی، مدین الحجاج، راجر ہاٹ، نیو ٹان کولکتا میں ہوں گے۔

مہاراشٹر، مدھیہ پردیش، گجرات، گوا اور چھتیس گڑھ کے امیدواروں کے انٹرویو 16 تا 20 مارچ حج کمیٹی آف انڈیا، حج ہوزممبئی میں ہوں گے۔ کیرالہ، تمل ناڈو، لکشادیپ اور پوڈیچری کے امیدواروں کا انٹرویو 6 تا 10 اپریل کیرالہ اسٹیٹ حج کمیٹی ملا پورم میں ہوگا۔

مام ریاستوں سے تعلق رکھنے والے کوآرڈی نیٹر اڈمنسٹریشن عہدے کے امیدواروں کے انٹرویوز 16 اپریل کوہوں گے جبکہ تمام ریاستوں کے کوآرڈی نیٹر میڈیکل عہدہ کے امیدواروں کے انٹرویو 17 اپریل کو حج ڈیویژن وزارت اقلیتی امور، آر کے پورم نئی دہلی میں ہوں گے۔ حج کمیٹی آف انڈیا اور متعلقہ ریاستی حج کمیٹیوں کو انٹرویوز کے انتظامات کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – بشکریہ قومی آواز بیورو

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading