سعودی عرب نے مملکت میں مسلمانوں سے قمری مہینے ذوالحجہ کا ہلال دیکھنے کی اپیل کی ہے۔اتوار کو سعودی پریس ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی سپریم کورٹ نے درخواست کی کہ رویتِ ہلال منگل 27 مئی کو کی جائے۔
چاند دیکھنے والوں سے کہا گیا ہے کہ وہ قریبی عدالت میں اطلاع دیں اور اپنی گواہی درج کروائیں۔حج ذوالحجہ کی آٹھ تاریخ سے شروع ہو کر مہینے کی 13 تاریخ تک جاری رہتا ہے۔ اس سال حج چار تا نو جون 2025 کے درمیان واقع ہونے کا امکان ہے۔
چاند نظر آنے سے عید الاضحیٰ کی تاریخ مقرر کرنے میں بھی مدد ملے گی کیونکہ یہ ماہِ ذوالحجہ کی 10 تاریخ کو ہوتی ہے۔یومِ عرفہ جو نویں ذی الحجہ کو آتا ہے، پانچ جون کو ہونے کا امکان ہے۔