جوہری ہتھیارکا استعمال کرنے پرعمران خان کا اہم بیان

اسلام آباد، 2 ستمبر (یواین آئی) کشمیر کے مسئلہ پر ہندوستان کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے پیر کو کہا کہ ان کا ملک پڑوسی ملک کے خلاف جوہری ہتھیارکے استعمال میں پہل نہیں کرے گا۔مسٹر خان نے کہا کہ ہندوستان کے خلاف پاکستان ایٹمی ہتھیار کے استعمال میں پہل نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا’’ہماری طرف سے کبھی بھی جوہری ہتھیاروں کے استعمال میں پہل نہیں کیا جائے گا‘‘۔مسٹر خان نے لاہور میں سکھ برادری سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا’’ہم دونوں ( ہندوستان اور پاکستان) ایٹمی ہتھیارسے لیس ملک ہیں اور اگر کشیدگی بڑھتی ہے تودنیا خطرے میں پڑ سکتی ہے‘‘۔
قابل غور ہے کہ جموں و کشمیر كو خصوصی ریاست کا درجہ دینے والے آرٹیکل 370 اور 35-اے کے ختم کئےجانے اور ریاست کو دو حصوں میں تقسیم کئے جانے کے حکومت ہند کے پانچ اگست کے فیصلے کے بعد سے پاکستان بوكھلايا ہوا ہے۔ اس درمیان مسلسل عجیب و غریب اور اشتعال انگیز بیان دینے والے پاکستان ریلوے کے وزیر شیخ رشید احمد نے پھر نیا بیان دیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ان کے ملک کے پاس نصف اور ایک پاؤ کے بھی ایٹم بم ہیں۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading