جنتور(ضلع پربھنی) کے میونسپل کونسلر کفیل الرحمن فاروقی کی رحلت

جنتور:26مارچ(حمید ملک)جنتور(ضلع پربھنی) کی معروف سماجی وسیاسی شخصیت ‘میونسپل کونسلر او ر صدربلدیہ محترمہ صبیحہ بیگم کے شوہر کفیل الرحمن فاروقی (عرف کفیل بھائی) کاآج بروز جمعہ 26مارچ کو دوپہرساڑھے چاربجے انتقال ہوگیا ۔انکی نماز جنازہ شب ساڑھے نو بجے احاطہ جامع مسجد جنتور میں ادا کی جائے گی اورتدفین شاہ مستان حسینی قبرستان میں عمل میں آئے گی ۔

58سالہ کفیل الرحمن فاروقی سابق میں پندرہ سال تک جنتور مجلس بلدیہ میں کونسلر رہے ہیں ۔ موجودہ مجلس بلدیہ میں کاپٹ ممبر تھے ۔اورراشٹروادی کانگریس پارٹی کے ایک ہردلعزیز اورطاقتور لیڈرتھے ۔اللہ رب العزت مرحوم کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کوصبرجمیل دے ۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading