جموں کشمیر:سوپور میں گرینیڈ حملہ ،12افراد زخمی

سری نگر،28(یواین آئی)جموں کشمیر کے سوپور میں جنگجوؤں نے پیر کے روز ایک بس اڈہ کے نزدیک سلامتی دستوں کی گشتی ٹیم کو نشانہ بناکر گرینیڈ حملہ کیا جس کی زدمیں آکر کم سے کم 12افراد زخمی ہوگئے ۔

موصولہ اطلاع کے مطابق جنگجوؤں نے وہاں سلامتی دستوں کی گشتی ٹیم کو نشانہ بناکر گرینیڈ پھینکا لیکن یہ نشانہ چوک جانے کی وجہ سے بس اڈہ پر کھڑے لوگوں کے بیچ گرکر پھٹ گیا جس میں کم سے کم 12افراد زخمی ہوگئے ۔زخمیوں میں تین کی حالت سنگین بتائی جاتی ہے ۔

دھماکہ کے بعد فورا پولیس اور سلامتی دستہ کے جوانوں نے علاقہ کا محاصرہ کرلیا اور زخمیوں کو وہاں سے نکال کر اسپتال پہنچایا۔گزشتہ تین دنوں میں جنگجوؤں کے ذریعہ کیاگیا یہ دوسرا حملہ ہے اور اس سے پہلے کرن نگر علاقہ میں ایک گرینیڈ حملہ میں سی آر پی ایف کے چھ جوان زخمی ہوگئے تھے ۔سوپوربس اڈہ پر ہوئے حملہ کی فی الحال کسی بھی تنظیم نے ذمہ داری نہیں لی ہے ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading