جلگاؤں کی ایڈشنل کلیکٹر کی مختلیف شعبوں کےافسران کو اقلیتی منصوبوں پر تیزی سےعمل کرنے کی ھدایت

جلگاؤں ٢١ ِاگست( سعیدپٹیل کےذریعے )حکومت کی جانب سے اقلیتوں کےلۓ عمل میں لاۓ جانےوالے منصوبوں کو سماج کے آخری محروم و ضرورتمند طبقے تک پہونچایا جاسکے ۔اس طرح اقلیتی منصوبوں پر تیزی سے عمل کۓجانے کی ھدایت جلگاؤں ایڈشنل کلیکٹر گورکش گاڈیلکر نے مختلیف شعبوں کے افسران کو دیں ہیں۔

موصوفہ کی صدارت میں گشتہ روز ضلع کلیکٹر دفتر میں منعقد اقلیتوں کی ترقی کےلۓ وزیراعظم پندره نکاتی پروگرم کو بڑےپیمانے پر عمل میں لانے کےلۓ ضلع کمیٹی کی مٹینگ میں موصوفہ نے ھدایت کیں ہیں۔اس موقع پر غیرسرکاری رکن عرفان شیخ ، رہائیشی ضلع کلیکٹر وامن راو کدم ، عام تعمیراتی شعبے کے انجنیئر پرشانت سونونے ، کارگذار انجینئر ولاس پاٹل ، پروجیکٹ افسر ھیمنت دیورے ، ضلع صنعتی مرکز کے اعلی ناظم صاحب راو پاٹل ، ترقی شعبے کی معاون رکن انیسہ تڑوی ، ضلع پرشید خواتین و اطفال ترقی افسر آر۔آر تڑوی سمیت مختلیف شعبوں کے اعلی افسران موجود تھے۔

مذکورہ مٹینگ میں اقلیتوں کی ترقی کے منصوبوں کےتحت اقلیتی خواتین کو مضبوط کرنا ،تعلیم کےذرائع میں اضافہ ، اطفال ترقی ، پرئیمری تعلیم کےداخلے کےتعلق سے درستی کرنا ، اردو کلاسیس ،مدرسہ تعلیم کی جدیدکاری ، اقلیتی ذہین طلباء کےلئے اسکالرشپ ، مولانا آزاد تعلیمی ادارے کی جانب سے بنیادی تعلیم کے ذرایع پیداکرنا ، معاشی پروگرام اور خدمت منصوبوں میں مساوی حصہ ،غریبوں کےلۓ خود کفیل روزگار و مزدوری ،تکنیکی تعلیم کے ذریعے درجات میں اضافہ ،جھونپڑپٹی سدھار ، قرض کے ذریعے معاشی تعاون ، مرکزی خدمات کےلۓ بھرتی ،رہین سہین میں درستگی ، فرقہ وارانہ فسادات نہ ہونےدینا اور اس پر قابوں رکھنا ، فساد زدگان کی بازآباد کاری کرنا وغیرہ منصوبوں کی عمل آوری کا ایڈشنل کلیکٹر گورکش گاڈیلکر نے تمام متعلق افسران سے جایزہ لیا۔اسی طرح التوا میں پڑے منصوبوں پر مناسب اقدامات و کوششیں کرنےکی متعلق افسران کو ھدایت دیں گئیں ۔

Leave a comment