جلگاؤں:جامنیر کے نیری کےپاس باپ۔بیٹا حادثےمیں جاں بحق

جلگاؤں( سعید پٹیل ) جامنیر تحصیل کے نیری کی ہوٹل پائل گارڈن کے سامنے ہوۓ حادثے میں ٹرک لاری کی زد میں آنےسے ٹرک لاری کے پیچھلے پہے میں آنے سے باپ۔بیٹا جگہ پر ہی فوت ہونےکا دلخراش حادثہ پیش آیا۔یہ حادثہ آج صبح پیش آیا۔

اس تعلق سے موصول اطلاع کے مطابق جامنیر تحصیل کے وگھری کے رہائش پذیر تاجر شیخ رشید شیخ کالو( عمر ٦٥)اور ان کا بیٹا شیخ عابد شیخ رشید (عمر ٢٥) یہ اپنی دوپہیہ بائیک (نمبر ایم ایچ ١٩ ـ ڈی۔ ایل ٤٤٦٥ ) سے نیری جارہےتھے۔لاری ٹرک (نمبر جی۔جے ١٥ یو۔یو ١٧٢٦ ) یہ ٹرک پہورسے جلگاؤں جارہاتھا۔نیری گاؤں کےپاس ہوٹل پائل گارڈن کےپاس ٹرک کے پیچھلے پہیے میں آنےسے دردناک حادثہ پیش آیا۔
اس دردناک حادثےمیں دونوں باپ اور بیٹا جاۓ واقعہ پر ہی ہلاک ہوگۓ۔اسی دوران حادثے کی اطلاع ملتے ہی جامنیرپولیس نے جاۓ حادثے پرپہونچ کر آگے کی کاروائ میں مصروف ہوگۓ۔بڑے پیمانے پر لوگوں کا ہجوم جمع ہوگیاتھا۔معلوم ہوا ہے کہ شیخ رشید ان کے پسماندگان میں بیوی ،تین بیٹے اور تین بیٹیاں ہیں۔اس حادثے کو پولیس میں درج کرنےکا کام جاری تھ

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading