جالنہ: مسجد کے امام پر حملہ کرنے والے مجرمین ابھی تک آزاد

شر پسند حملہ آوروں کو گرفتارکرکے قرار واقعی سزاء دی جائے۔ مولانا ندیم صدیقی کا ضلع کلکٹر و ایس پی سے مطالبہ

جالنہ ۔28؍ مارچ ( پریس ریلیز )اس وقت شر پسند عناصر قانون کی پرواہ کئے بغیرملک کے امن و آشتی کو ختم کرنے اور اقلیتی طبقہ با الخصوص مسلمانوں کو ہراساں کرنے کے لئے پوری طرح سرگرم ہوچکے ہیں، جس کا تازہ ثبوت ضلع جالنہ کے انوا گائوںتعلقہ بھوکردن کی جامع مسجد میں تراویح سنارہے حافظ قرآن حافظ سعید ذاکر ابن سعید خواجہ میاں صاحب پر سماج دشمن عناصر کا جان لیوا حملہ کرنا ، اور ان کی داڑھی وغیرہ کاٹناہے، شر پسندوں کی جانب سے اس طرح کی حرکت کرنا پر امن ماحول کو بگاڑنے کی سازش ہے ،لیکن افسوس تو اس بات پر ہے کہ انتظامیہ ابھی تک مجرموں کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے ،حکومت و انتظامیہ سے ہمارا مطالبہ ہے کہ مجرموں کو گرفتار کرکے سخت سے سخت سزادی جائے ، یہ باتیں آج یہاں جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے صدر مولانا حافظ ند محمدیم صدیقی صاحب نےاخبارات کے لئے جاری اپنے ایک صحافتی بیان میں کہیں۔

واضح رہے کہ گذشتہ ۲؍ دن قبل انوا گائوں تعلقہ بھوکردن ضلع جالنہ کی جامع مسجد میں تراویح سنا رہے حافظ قرآن حافظ سعید ذاکر ابن سعید خواجہ میاں صاحب پر چند سماج دشمن عناصر نے جان لیوا حملہ کیا اور شدید زدو کوب کرتے ہوئے ان کی داڑھی کاٹ دی ، اس واقعہ میں حافظ صاحب شدید طور پر زخمی ہوگئے ہیں، جن کا شہر اورنگ آباد کے اسپتال میں علاج و معالجہ جاری ہے ۔ اس معاملہ میں پولس نے کیس درج کر لیا ہے لیکن شرپسند ابھی تک پولس کی گرفت سے باہر ہیں۔بتایاجارہا ہے کہ انوا کی جامع مسجد کا تعمیراتی کام جاری ہے، سلیب ہوچکا ہے، مسجد کا گیٹ وغیرہ نصب نہیں تھا، مسجد کے قریب عربی مدرسہ کی جگہ پر فی الحال تراویح کا نظم کیاگیا تھا، کل حسب معمول جب حافظ صاحب تراویح کی نماز کی تیاری میں مصروف تھے اور تلاوت قرآن پاک کررہے تھے تبھی تین چار شرپسند وہاں پہنچے اور مولانا کو بلایا اس کے بعد انہیں خوب مارا پیٹا اور ان کی داڑھی کاٹ دی، اس واقعہ سے گاؤں میں کشیدگی ہے،حالات کو قابو کرنے کے لئے پولس نے یہاں کرفیو نافذ کر دیا ہے۔

مولانا ندیم صدیقی نے مزید کہا کہ اس معاملہ کو لے جمعیۃ علماء ضلع جالنہ کے ایک وفد نے ضلع ایس پی سے ملاقا ت کی اور بتایا کہ تعلقہ بھوکردن کے گاؤں انوا میں چند شرپسندوں نے جس طرح جامع مسجد کے امام حافظ ذاکر صاحب کو بے رحمی سے مارا پیٹا ہےا اور نیم مردہ حالت میں چھوڑکر فرار ہوا ہے۔ایک مذہبی آدمی کے ساتھ اس طرح کے واقعہ کی وجہ سے انواء بھوکردن ہی نہیں بلکہ پورے جالنہ ضلع میں لوگ تشویش میں ہیں اس لئےہے حافظ ذاکر صاحب پر زیادتی کرنے والے مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔اس وفد میں قاضی شریعت ضلع جالنہ مفتی عبد الرحمن اشرفی ( نائب صدر جمعیۃ علماء مہا راشٹر ) مفتی فہیم مفتی سہیل مولانا حبیب حاجی عبدالحمید حاجی عمران حافظ اعزاز وسیم شیخ وغیرہ شریک تھے ۔ جمعیۃ علماء مہاراشٹرکے صدر مولانا ندیم صدیقیصاحب نے ہوم منسٹر ،ہوم سکریٹری ،ایسے ہی ضلع کلکٹر اور ضلع ایس پی سے رابطہ کرکے خاطیوںکے خلاف سخت ترین کارروائی کا مطالبہ کیا ہے، تاکہ شر پسند عناصر دوبارہ اس طرح کی حرکت کرنے سے کرنے کی ہمت نہ کرسکے ۔