تھوڑے دن پہلے ہی زائرہ وسیم اور ثنا خان نے اسلام کے لیے فلم انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا تھا اسی راستے پر چلتے ہوئے بھوجپوری اداکارہ نے بھی یہی فیصلہ لیا ہے۔ معروف اداکارہ سحر افشا نے اسلام کے لیے فلم انڈسٹری چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا۔
بھوجپوری سینما کی خوبصورت اداکارہ سحر افشا نے بھوجپوری سینما کو الوداع کہہ دین اسلام پر چلنے کیلئے لاکھوں مداحوں کو مایوس کردیا۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ سحر بھوجپوری سنیما کا ایک جانا پہچانا نام ہے۔ سحر کے گانے کی ویڈیو اکثر انٹرنیٹ پر وائرل رہتی ہے۔
اداکارہ نے پوسٹ شیئر کی۔

انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے سحر افشا نے لکھا کہ میں آپ سب کو بتانا چاہتی ہوں کہ میں نے فیصلہ کر لیا ہے کہ میں شوبز فلم انڈسٹری کو چھوڑ رہی ہوں اور اب میرا اس سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ انشاء اللہ میں نے اگلی زندگی اسلامی تعلیم اور اللہ کے احکامات کے مطابق گزارنے کا ارادہ کرلیا اور اللہ سے معافی کی طلبگار ہوں ۔
انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔
سحر نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ اگر مجھے بہت شہرت اور دولت مل جائے، لیکن میری زندگی میں ہمیشہ ایک مسئلہ رہے گا، کیونکہ میں نے بچپن میں ایسی زندگی کا تصور نہیں کیا تھا، یہ محض اتفاق ہے، میں انڈسٹری میں آگے بڑھ چکی تھی۔ لیکن اب سب کچھ ختم کرنے کا ارادہ کر لیا ہے۔ نیت یہ ہے کہ اگلی زندگی اللہ کے حکم کے مطابق گزاروں۔