تھانے – کشمیر سے 370 ہٹانے پر فرقہ پرست پارٹیوں اور ہندوتوا واد ی تنظیموں نے جشن منایا

تھانے – کشمیر سے 370 ہٹانے پر فرقہ پرست پارٹیوں اور ہندوتوا وادی تنظیموں نے جشن منایا
تھانے (آفتاب شیخ)
مرکز میں بی جے پی حکومت کی جانب سے کشمیر سے قلم 370 ہٹانے کا اعلان کرنے پر فرقہ پرست پارٹیوں اور ہندوتوا وادی تنظیموں جشن منانے کا اعلان کیا۔ تھانے میونسپل کارپوریشن کے سامنے شیوسینا کے وزیر ایکناتھ شندے، میئر میناکشی شندے کی موجودگی میں شیوسینا کے کارپوریٹروں و عہدیداران نے ترنگا جھنڈا اور بھگوا جھنڈے لہراکر جشن منایا اور مٹھائیاں تقسیم کی اس موقع پر نریندر مودی کی تصویروں کے پلے کارڈ بھی اٹھاے گئے۔ بال ٹھاکرے و سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی کو یاد کرتے ہوئے نریندر مودی اور امیت شاہ کا شکریہ بھی ادا کیا۔ اس وقت کانگریس سے بی جے پی میں شامل ہوئے کارپوریٹر نارائن پوار و دیگر کارکنان موجود تھے اس موقع پر نارائن پوار نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے نگراں وزیر ایکناتھ شندے کو مٹھائی بھی کھلائی۔ تھانے بی جے پی نے بھی تھانے کے رکن اسمبلی سنجے کیلکر اور بی جے پی شہر صدر سندیپ لےلے کی قیادت میں تھانے کے کھوپٹ علاقہ میں واقع بی جے پی کے دفتر پر جشن منایا۔ اکھیل بھارتیہ ودھیارتی پریشد تھانے مہانگر نے بھی "جہاں ہوا ترنگے کا اپمان، وہی کرینگے اسکا سمان" کا نعرہ دیتے ہوئے 1990 میں چلو کشمیر آندولن میں ملک بھر سے لاکھوں طلباء جموں پہنچے تھے آج اسی کی یاد میں اے بی وی پی تھانے تلاو پالی پر شیواجی پتلے کے پاس ان کے کارکنان کے ساتھ جم کر نعرے بازی کی۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading