**محکمہ موسمیات کی جانب سے کئی اضلاع میں ریڈ اور اورنج الرٹ جاری
حیدرآباد، 22 جولائی:.تلنگانہ میں مانسون ایک بار پھر زور پکڑ رہا ہے۔ **محکمہ موسمیات حیدرآباد** کے مطابق ریاست کے مختلف علاقوں میں **26 جولائی تک شدید سے بہت شدید بارش** ہونے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے **کمرم بھیم آصف آباد، منچریال، نظام آباد، نرمل اور پداپلی** اضلاع کے لیے **ریڈ الرٹ** جاری کیا ہے، جہاں **انتہائی شدید بارش** کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔
اس کے ساتھ ہی **عادل آباد، نظام آباد، جگتیال، بھوپال پلی، کتہ گوڑم اور مُلگ** اضلاع میں **ہیوی رین فال** کے خدشے کے پیش نظر **اورنج الرٹ** جاری کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ **کریم نگر، سدی پیٹ، میدک، کاماریڈی، ہنمکنڈہ، محبوب آباد، ورنگل، کھمم اور جنگاؤں** سمیت دیگر کئی علاقوں میں بھی **مقامی طور پر شدید بارش** کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ موسم سے متعلق خبروں پر نظر رکھیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں، خاص طور پر نچلے علاقوں میں رہنے والے افراد کو سیلابی صورتحال سے چوکنا رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔