جامعہ ملیہ اسلامیہ میں پولیس کے کریک ڈاؤن کے خلاف علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے طلبا ء کا احتجاج پولس نے آنسو گیس کا استعمال اور لاٹھی چارج کیا گیا.
جامعہ کے بعد اے ایم یو میں ہنگامہ ، آر اے ایف کیمپس میں داخل
دہلی میں جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی میں ہنگامہ ابھی ختم بھی نہیں ہوا تھا کہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے خبر آئی ہے کہ وہاں کے طلبا ء شہریت قانون کے خلاف مظاہر ہ کرنا چاہتے تھے لیکنان کو اجازت نہیں دی گئی جس کے بعد وہاں کے حالات کشیدہ ہو گئے ۔ طلبا ء نے وہاں مظاہرہ کیا جس کے خلاف ریپڈ ایکشن فورس (آراے ایف ) اے ایم یو کیمپس میں داخل ہو گئی ہے اور وہاں بھی صورتحال تشویشناک ہو گئی ہے۔
یہ ایک بریکنگ نیوز ہے۔ تفصیلات جلد ہی شامل کردی جائیں گی۔ براہ کرم تازہ ترین ورژن کے لئے پیج کو ریفریش کریں۔