بے روزگاری دور کرنے کا بھی ’آسن‘ بتائیں مودی: اکھیلیش

بارہ بنکی: سماجوادی پارٹی کے صدر اور سابق وزیراعلی اکھیلیش یادو نے وزیراعظم نریندرمودی کے سوریہ نمسکار والے بیان پر طنز کرتے ہوئے آج کہا کہ ایک بے روزگار نوجوان کے باپ کے لئے بھی وہ کوئی آسن بتا دیتے تو اچھا ہوتا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ دہلی میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی تاریخی ہار ہوگی۔ انہوں نے یہاں نامہ نگاروں سے کہا کہ دہلی کے عوام نے بی جے پی کی نفرت بھری سیاست کو مسترد کر دیا۔ کئی ریاستوں میں منہ کی کھا چکی بھارتیہ جنتا پارٹی دہلی کے الیکشن میں کھاتا بھی نہیں کھول پائے گی اور عام آدمی پارٹی کے اروند کیجریوال کی ایک بار پھر دہلی کے وزیراعلی کے طورپر تاج پوشی ہوگی۔

سابق وزیراعلی نے کہا کہ بی جے پی کی الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے۔ کئی ریاستوں میں بی جے پی چاروں خانے چت ہوچکی ہے اور اب دہلی کی باری ہے جہاں ان کی کراری ہار ہوگی۔ اروند کیجریوال ایک بار پھر سے وزیراعلی بنیں گے۔ اکھلیش یادو نے کہا کہ یہ حکومت صرف نام بدلنے میں ماہر ہے۔

سماجوادی پارٹی کے لیڈر اور کارکن عوام کو بی جے پی کی اصلیت سمجھائیں گے۔عوام کو اچھی ایمبولینس اچھے اسپتال، اچھے اسکول چاہیے، اچھی سہولیات چاہیے، کسانوں کو ان کی پیداوار کی مناسب قیمت ملنی چاہیے جبکہ حکومت عوام کو گمراہ کر رہی ہے۔

یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – بشکریہ قومی آواز بیورو

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading