بیٹی کو عاشق کیساتھ دیکھ کر باپ نے نوجوان کو قتل کر دیا

مہوبہ:اترپردیش کے مہوبہ میں سیناپتی نگر کے نزدیک معاشقہ اور ناجائز تعلقات کی بنیاد پر 27 سالہ نوجوان کے قتل کا سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے ۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اہلکار جائے واقعہ پر پہنچ گئے اور لاش کو اپنے قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا ۔ قتل کا الزام معشوقہ کے اہل خانہ پر لگا ہے ۔ فی الحال پولیس ملزمین کی تلاش میں چھاپہ ماری کررہی ہے ۔

اطلاعات کے مطابق کلپہاڑ کوتوالی کے سیناپتی محل کے نزدیک رہنے والے رویندر انوراگی کا پڑوس کی ایک نابالغ لڑکی سے معاشقہ چل رہا تھا ۔ دونوں کنبوں کے درمیان گہری دوستی تھی ، اس لئے کسی نے رویندر پر شک نہیں کیا ۔ وہ بلا روک ٹوک معشوقہ کے گھر آتا جاتا تھا ۔ گزشتہ کچھ وقت سے دونوں کنبوں کے درمیان قربت مزید بڑھ گئی تھی 


ہفتہ کی رات رویندر کو معشوقہ کے والد نے اس کے ساتھ قابل اعتراض حالت میں دیکھ لیا ۔ اس کے بعد دونوں میں جھگڑا ہوگیا ۔ لڑکی کے والد نے رویندر پر لاٹھی اور ڈنڈوں سے تابڑتوڑ حملے شروع کردئے اور اس کے بعد بیلٹ سے گلا دبا کر اس کا قتل کردیا ۔

پولیس نے بتایا کہ رویندر کو بیٹی کے ساتھ اپنے ہی گھر میں قابل اعتراض حالت میں دیکھ کر ملزم ہوش کھو بیٹھا اور اس کا قتل کردیا ۔ معاملہ کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے پولیس نے جائے واقعہ پر پہنچ کر لاش کا پنچ نامہ کیا اور اس کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا ۔ ساتھ ہی ساتھ ملزم کی تلاش بھی شروع کردی .

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading