بھیونڈی کارپوریشن اور ای ایس ایل کمپنی کے درمیان بجلی بل کا خرچ بچنے کے امکانات

بھیونڈی (شارف انصاری):- آنے والے دنوں میں بھیونڈی شہر ایل ای ڈی لائٹ کی دودھیاں روشنی سے جگمگائے گا ۔ بھیونڈی شہر میں ایل ای ڈی لائٹ لگنے سے قریب 60 فیصد بجلی بل کی بچت ہوگی۔ ریاستی حکومت سے ای ایم یو کے ساتھ لائٹس لگانے والی ایل ای ڈی کمپنی کے ساتھ 7 سالوں تک فری منٹینس کام کرے گی ۔ شہر میں ایل ای ڈی لائٹ لگانے کا معاہدہ ای ایس ایل کمپنی اور بھیونڈی کارپوریشن کے درمیان ہوا ہے ۔ بھیونڈی کارپوریشن میئر جاوید دلوی کو میونسپل کمشنر منوہر ہیرے کی اہم موجودگی میں ای ایس ایل کمپنی افسر کی طرف سے معاہدے کی کاپی سونپی گئی ہے ۔

واضح ہو کے بھیونڈی میونسپل کمشنر منوہر ہیرے نے بتایا کہ ریاستی حکومت کی طرف سے تمام کارپوریشن / مہانگر پالیکا میں بجلی بل بچانے کیلئے ایل ای ڈی لائیٹیں لگائے جانے کیلئے پورے ریاست بھر میں ای ایس ایل کمپنی سے معاہدہ کیا ہے ۔ سرکاری معاہدے کے تحت ای ایس ایل کمپنی کی طرف سے بھیونڈی کارپوریشن علاقے میں لگائے گئے قریب 19 ہزار 500 بجلی کھمبے سمیت 26 ہزار 600 ایل ای ڈی لائٹس کو تبدیل کرنے کے لئے ای ایم یو کیا گیا ہیں۔ بھیونڈی شہر ایل ای ڈی لائیٹیں لگ جانے سے موجودہ بجلی بلوں میں تقریبا 60 فیصد کی کمی ہونے کے آثار ہیں۔ وہیں شہر سفید دودھیاں لائٹوں سے جگمگا جائے گا ۔فی الحال بھیونڈی کارپوریشن کے ذریعہ شہر میں اسٹریٹ لائٹ بل کے بدلے میں بجلی سپلائی کمپنی ٹورنٹ پاور کمپنی کو ماہانہ تقریبا 60 لاکھ روپیہ ادا کیا جاتا ہے ۔ میونسپل کمشنر منوہر ہیرے کے مطابق شہر میں سال پہلے لگے ہوئے تمام بجلی ستون اور لائیٹیں انتہائی تنزل پذیر ہو گئی ہیں ۔ لاکھوں کوششوں کے باوجود شہر کی اکثریتی لائٹیں بند رہتی ہے۔ لائٹ ٹھیکیدار مینٹینس کے نام پر لیپا پوتی کرتے ہوئے بدعنوانی میں ملوث ہے ۔ شہر کے اہم راستوں کی اکثریتی لائٹوں کے بند ہونے کی شکایتیں کارپوریشن انتظامیہ کو بار بار عوامی نمائندوں اور بیدار شہریوں سے مسلسل ملتی رہتی ہیں ۔میونسپل کمشنر ہیرے نے مذکورہ منصوبہ کو ” عام کے عام گٹھليو کے دام ” کی بامعنی کہاوت سے جوڑتے ہوئے کہا کہ بھیونڈی شہر کے علاقوں میں ایل ای ڈی لائیٹیں لگائے جانے کیلئے کارپوریشن خزانے سے کوئی خرچ نہیں ہونا ہے۔ ایل ای ڈی لائٹ لگائے جانے سے بجلی کی بلوں میں ہونے والی بھاری بچت سے ہی ESL کمپنی کو فی ماہ 50 لاکھ روپئے آسانی سے ادا کر سکیں گے ۔ ای ایس ایل کمپنی 7 سال تک مفت منٹینیس کا کام کئے جانے کی شرط پر سبھی لائٹنگ نظام کو بھیونڈی کارپوریشن کے سپرد کر دے گی۔ جس کے بعد بھیونڈی کارپوریشن آسانی سے ان سبھی کی نگرانی کرے گی ۔کمیشنر ہیرے کے مطابق ای ایس ایل کمپنی شہر میں ایل ای ڈی لائٹس نصب کرنے کا کام شروع کردیا گیا ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading