بھیونڈی (شارف انصاری):- مسلم کمیونٹی میں تین طلاق قانونی جرم قرار دیئے جانے کے بعد اب طلاق پر چلنے والے مقدمات میں مزید اضافے کی باز گشت سنائی دینا شروع ہو گئی یے ۔ تازہ ترین واقع میں بھیونڈی کے نئی بستی میں واقع شاستری نگر علاقے میں شوہر کے ذریعہ ایک ہی بار میں بیوی کو 3 طلاق کہے جانے پر متاثرہ بیوی کی شکایت پر شہر پولیس اسٹیشن کی طرف سے شوہر سمیت سسرال کے دیگر اراکین پر فوجداری مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔
معلومات کے مطابق نئی بستی نہرو نگر رہائشی سمیہ ہیچے کی شادی شاستری نگر رہائشی رضوان علی مومن کے ساتھ دو سال قبل ہوئی تھی ۔ شادی کے بعد سسرال والوں کے ذریعہ مسلسل دباؤ بنانے اور بطور جہیز سوفہ، رنگین ٹی وی، اسکوٹر وغیرہ سومیہ کو مائیکے سے لانے پر مجبور کیا جاتا تھا ۔ سمیہ کے انکار کئے جانے سسرال والے کے ذریعہ روزانہ مار پیٹ گالی گلوج عام ہوگئی تھی ۔ شادی شدہ خاتون سميہ کے ذریعہ سسرال سے سامان نہیں لائے جانے سے ناراض شوہر رضوان نے اپنے بہن شہناز کے سامنے بیوی سميہ کو ایک ہی بار میں 3 بار طلاق-طلاق-طلاق کہہ کر شادی ختم کئے جانے کے 4 دن پہلے ہی اعلان کر دیا طلاق کے خوف سے پریشان سميہ کی طرف سے شوہر رضوان، ساس ریشمہ مومن، سسر عبدالرحمان مومن، دیور جعفر عرف میراج کے خلاف فوجداری مقدمہ شہر پولیس اسٹیشن میں درج کرایا گیا ہے ۔