ناموس رسالت کادفاع ہماری اولین ایمانی ذمہ داری ہے ۔مفتی محمد حزیفہ قاسمی بھیونڈی
بھیونڈی ( شارف انصاری ):- بتاریخ ۔۱۸۔مارچ بروز پیر بعد نماز مغرب بمقام کھنڈو پاڑہ علاقے کے طیب مسجد بھیونڈی ۔تحفظ ختم نبوت ورد فتنہ شکیلیت کانفرنس کی تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے صدر انجمن احیاء سنت مہاراشٹر مفتی محمد حذیفہ قاسمی نے فرمایا کہ ہم مسلمانوں کے لئے جسطرح آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت پر ایمان لانا دین کا لازمی حصہ ہے ۔ اسی طرح آپ صل اللہ علیہ وسلم کے خاتم النبیین ہونےپر ایمان لانا بھی ہمارے دین کا لازمی حصہ ہے ۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کوئی نیا نبی ورسول نہیں آسکتا ۔اور اگر کوئی بد بخت آپکے بعد دعوائے نبوت کرے تو وہ جھوٹا ہے ۔
اسی طرح آپ صل اللہ علیہ وسلم کے بعد پیدا ہونے والا کوئی شخص اگر دعوائے عیسی کرے یعنی یہ کہے کہ میں عیسی رسول اللہ ہوں تو وہ بھی جھوٹا ہی کہلائیگا ۔اسلیئے کہ حضرت عیسی ابن مریم۔ قرآن مقدس کی صراحت کے مطابق ۔ آں۔حضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلے دنیا میں تشریف لا چکے انجیل نامی آسمانی کتاب آپ پر نازل ہو چکی آپکو ماننے والی امت عیسائی کرسچن قوم کے نام سے دنیاکی آبادی کا سب سے بڑا حصہ ہیں ۔ اور جب یہودیوں نے آپکو قتل کرنے کی کوشش کی تو خداوند قدوس نے اپنی قدرت کامظاہرہ کرتے ہوئے انکو یہودیوں کے نرغے سے نکال کر زندہ آسمان پر اٹھا لیا ۔اور قرب قیامت دجالی افواج سے مقابلہ کرنے اور دجال کو قتل کرنے کے لئے انکو دوبارہ آسمان سے نازل فرمائینگے ۔امت محمدیہ میں بہار میں پیدا ہونے والا کوئی شخص اگر دعوائے عیسی کرے تو وہ جھوٹا ہے کہ ۔عیسی تو پیدا ہو چکے۔انپر کتاب نازل ہو چکی ۔انکو ماننے والی امت عیسائی کرسچن قوم دنیا میں پہلے سے موجود ہے ۔اسکے باوجود شکیل ابن حنیف جیسے لوگوں کا دعوئے عیسی کتنا بڑا فراڈ ہے ۔ہم سب کی مذہبی ذمہ داری ہے کہ جھوٹے مدعیان نبوت ۔ومدعیان مہدویت ۔وعیسائیت سے اپنی نئی نسل کو آگاہ رکھیں ۔ ہما را ۔۱۸ مارچ کو منعقدہونے والا پروگرام اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے ۔جسکی صدارت حضرت مولانا مفتی عزیز الرحمان صاحب فتح پوری ۔مفتی اعظم مہاراشٹر فرمائینگے ۔اور حضرت مولانا سید محمد طلحہ صاحب قاسمی بھیونڈی ۔اور حضرت مولانا متین الحق اسامہ صاحب قاسمی صدر جمیعہ علماء یوپی کا نپوری ۔حضرت مولانا اقبال احمد صاحب ملی مالیگانوی کے پرمغز خطابات ہونگے ۔نیز مستورات کے لئے پردے کا معقول انتظام رھیگا ۔پروگرام کی نظامت کے فرائض مفتی محمد حزیفہ قاسمی خود ہی انجام دینگے ۔۔مفتی محمد حزیفہ قاسمی نے تمام مسلمانوں سے بلا تفریق مسلک شرکت کی درخواست کی ہے۔