قتل یا خودکشی کو لے کر تحقیقات میں مصروف ہوئی پولیس
بھیونڈی ( شارف انصاری ):- گزشتہ 2 دنوں سے گھر سے غائب شہر کے لاهوٹی کمپاؤنڈ میں رہنے والے ایک 24 سالہ نوجوان کی لاش ورال دیوی تالاب سے برآمد ہوئی ہے ۔ پولیس نے لاش کو برآمد کر پوسٹ مارٹم کے لئے آئی جی ایم تحصیل ہسپتال میں بھیج دیا ہے ۔ حادثاتی موت کا معاملہ درج کر پولیس تحقیقات میں مصروف ہے کہ نوجوان نے تالاب میں کود کر اپنی جان دی ہے یا کسی نے اس کا قتل کر لاش کو تالاب میں پھینک کر فرار ہو گیا ہے ۔ اس واقعہ سے شہر میں سنسنی پھیل گئی ہے ۔
بھیونڈی شہر پولیس کو پیر کی صبح مخبر کی طرف سے رپورٹ ملی کہ ورال دیوی تالاب میں ایک لاش تیر رہی ہے ۔اس کی اطلاع ملتے ہی بھیونڈی شہر پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ کر لاش کو تالاب سے باہر نکال کر اسے پوسٹ مارٹم کے لئے بھیونڈی کے آئی ھی ایم تحصیل ہسپتال میں بھیج دیا ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ متوفی کی شناخت دلیپ راج کمار گپتا (24) کے طور پر ہوئی ہے ۔ جو کہ شہر کے لاهوٹی کمپاؤنڈ میں رہ کر آٹو رکشہ چلانے کا کام کرتا تھا ۔ پولس نے بتایا کہ متوفی دلیپ کو شراب پینے کے ساتھ جوا کھیلنے کی لت تھی ۔ شايد شراب کے نشے میں وہ تالاب میں چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی ہو ۔ فی الحال پولیس نے اس معاملے کو حادثاتی موت کا معاملہ درج کر تحقیقات شروع کی ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ متوفی دو دنوں سے گھر سے غائب تھا ۔ جس کی گمشدگی کا معاملہ بھی درج تھاجس کی آج لاش تالاب سے برآمد ہوئی ہے ۔ اب یہ تحقیقات کے بعد ہی معلوم ہو گا کہ نوجوان نے خودکشی کی ہے یا کسی کے ذریعہ اس کا قتل کیا گیا ہے ۔