ابھئے یوجنا پر پڑے گا اثر، لوگوں کو ہو رہی ٹیکس بھرنے میں دقت
بھیونڈی ( شارف انصاری ):- بھیونڈی کارپوریشن میں تعینات 522 کارپوریشن ملازمین کی انتخابی ڈیوٹی لگنے سے کارپوریشن کے بیشتر محکموں میں سناٹا پھیل گیا ہے ۔ کارپوریشن اہلکاروں کی انتخابی ڈیوٹی لگنے سے عوام کو سہولت ٹیکس بھرنے میں کافی دقت ہو رہی ہے ۔ جسكا اثر کارپوریشن کے ذریعہ بقایہ داروں کے لئے شروع کئے گئے ابھئے یوجنا پر پڑ رہا ہے۔ اتنا ہی نہیں کارپوریشن کے محکمہ معلومات میں تو معلومات لینے کے لئے آنے والوں کا لیٹر بھی لینے والا کوئی نہیں ہے ۔

واضح ہو کے بھیونڈی لوک سبھا علاقے میں 29 اپریل کو الیکشن ہے ۔ جس کی تیاری الیکشن کمیشن کی طرف سے زور شور سے شروع ہے ۔ ذرائع بتاتے ہے کہ کارپوریشن نگر رچنا محکمہ، محکمہ صحت ، تعمیراتی محکمہ سمیت ہر شعبہ سے تقریبا 522 افسران ملازمین کی انتخابی ڈیوٹی لگی ہے ۔ جس کی وجہ سے کارپوریشن کے ہر شعبہ میں فی الحال سناٹا چھایا ہوا ہے ۔اس کے سبب عوام کو کارپوریشن میں اپنا کام کرانے کے لئے ایک محکمہ سے دوسرے محکمہ میں چکر کاٹنے پڑ رہے ہے ۔ لیکن ان کا کام نہیں ہو پا رہا ہے ۔ چناوی ڈیوٹی کا سب سے زیادہ اثر کارپوریشن کے ٹیکس محکمے میں دیکھنے کو مل رہا ہے ۔ پراپرٹی ٹیکس بقایہ دارو کو 31 مارچ تک ٹیکس بھرنے پر کارپوریشن کے ذریعہ سو فیصد سود معاف کیا گیا ہے ۔ اس وجہ سے جب کوئی ٹیکس ادا کرنے والا کارپوریشن میں ٹیکس کا پیسہ بھرنے جا رہا ہے تو کارپوریشن دفتر میں ٹیکس کا پیسہ لینے والا تک موجود نہیں رہتا ہے ۔ اتنا ہی نہیں اس سے زیادہ اثر تو کارپوریشن کے معلوماتی افسر کے دفتر میں دیکھنے کو ملا ۔جہاں پر ایک ملازم تک حق معلومات کا لیٹر جمع کرنے کے لئے ڈیوٹی پر نہیں ہے ۔ چھان بین سے پتہ چلا کہ مذکورہ محکمہ میں محض دو ملازم تعینات ہے ۔ جس میں سے ایک کی ڈیوٹی الیكشن میں ہے ۔ جبکہ دوسرے کو ٹیکس وصولی کے کام میں لگایا گیا ہے ۔ کارپوریشن ملازمین کی انتخابی ڈیوٹی کا خمیازہ عوام کو در در کی ٹھوکر کھا کر بھگتنا پڑ رہا ہے ۔ جو لوگوں میں ناراضگی کا سبب بنا ہوا ہے ۔